?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا ذمے دار وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ واقعے کی وزیراعلی پر براہِ راست ذمے داری ہے، ایمرجنسی میں کوئی ایکشن نہیں لیا، وزیرِ اعلیٰ کو اس نااہلی پر مستعفی ہونا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے واقعے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، سانحۂ سوات پر صوبائی حکومت کی بے حسی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جانی نقصان پر صرف اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنانا زیادتی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محکمۂ سیاحت سوات واقعے کا ذمے دار ہے جس کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہے، دریائے سوات میں چارپائیاں بچھانے والا ہوٹل، انتظامیہ کا محکمۂ سیاحت ذمے دار ہے۔
گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں دریائے سوات میں انسان تڑپتے اور بہتے رہے، صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع دہشت گردوں کے حوالے کر دیے ہیں، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون
قطر کا کردار ڈاکیہ کے لیے کیوں گرا ہوا ہے؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے سیاسی مساوات میں قطر کے اقتدار میں
اگست
پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے
?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
شام میں ہونے والے انتخابات میں امریکا کی ناپاک سازش، ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی پوری کوشش جاری
?️ 27 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام میں ایک ایسے وقت میں انتخابات برگزار ہورہے ہیں
مئی
یوکرینی صدر کی وائٹ ہاؤس پر تنقید
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے انہیں
مئی
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
جان ایف کینڈی کا قتل؛ کیا ٹرمپ 60 سال بعد حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے؟
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینڈی کا قتل، جو 60
جنوری
دنیا تیسرے ایٹمی دور کی دہلیز پر
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ٹونی راڈاکن نے تیسرے ایٹمی دور
دسمبر