?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم کی جانچ پڑتال کیلئے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ملک کے ہر ضلع میں فرانزک لیب بنانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں فرانزک لیب کے لیے فوری اقدامات کریں۔ فرانزک سے متعلق ملک میں صرف 2لیب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سائبرکرائم میں نامزد ڈیجی ٹانکس ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، سماعت میں جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا بتائیں، تفتیش کہاں تک پہنچی؟ جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیسز میں فرانزک مکمل نہیں ہوسکا، فرانزک سے متعلق ملک میں صرف 2لیب ہیں، اسلام آباد اورکراچی ہی میں فرانزک لیب کی سہولت موجود ہے۔
عدالت نے کہا کہ افغانستان جیسے ملک میں بھی 19 فرانزک لیب ہیں، بنگلہ دیش میں فرانزک کے لیے 3جامعات موجودہیں، سائبر کرائم، ریپ، قتل کیاان سب کی فرانزک کےلیےصرف 2لیب ہیں؟ 6ماہ ہوچکے، ملزمان اندر ہیں، تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سائبر کرائم سے متعلق ایف آئی اے کو جلدی تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ برہان مرزا سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور ملزمان کو فی کس ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے ملک کےہر ضلع میں فرانزک لیب بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا صوبائی اور وفاقی حکومتیں فرانزک لیب کے لیےفوری اقدامات کریں۔
مشہور خبریں۔
حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے یہ
جون
بھارت، افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے: وزیر خارجہ
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جولائی
جمہوریہ آذربائیجان پاکستان کے GF-17 لڑاکا طیاروں سے مسلح
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی فضائیہ نے پاکستان کے تیار کردہ 4th
نومبر
کون سی خواتین ’فرشی شلوار‘ پہن سکتی ہیں، ماریہ بی نے بتا دیا
?️ 16 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر
مارچ
Garuda operates larger planes for Jakarta-Palembang route
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کو غزہ جنگ کے
جون
ترکی میں ایک بار پھر اقتدار کی اندرونی کشمکش
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر اردوغان کے سب سے قریبی اور بااثر
جولائی
لبنان ایک بڑی سازش سے بے نقاب: جارج جورج قرداحی
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنانی وزیر برائے میڈیا جارج قرداحی نے سعودی عرب کی
دسمبر