کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے محکمہ صحت نے آئندہ ہفتے کورونا کی نئی لہر سے خبردار کیا تھا جس کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک مزید بند رکھیں گے لیکن اب تعلیمی مراکز تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کورونا کے پیش نظر اٹھایا ہے، حکومت کے اگلے احکامات تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
گزشتہ روز وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے آئندہ ہفتے کورونا کی نئی لہر سے خبردار کیا تھا جس کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا تھا کہ اسکولوں سے متعلق ایک ہفتے بعد جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔
تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کورونا صورت حال کے پیش نظر کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے مشاورت کے بعد بندش کا فیصلہ ہوا۔خیال رہے کہ ایجوکیشنل ایسوسی ایشنز کو صوبائی حکومت کے اس اقدام پر تحفظات ہیں۔