?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں ای مارکنگ سسٹم کا آغاز، کئی تعلیمی بورڈز نے پیپرز پر تجرباتی عمل شروع کردیا۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سندھ کی جامعات اور تعلیمی بورڈز میں اصلاحات، کارکردگی اور ای مارکنگ سسٹم کےنفاذ پر صوبائی وزیر جامعات اسمٰعیل راہو کی صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری جامعات محمد عباس بلوچ، تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ جامعات کی کارکردگی، بورڈز میں اصلاحات اور پیپرز ای مارکنگ پر کرانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس چیئرمینز بورڈز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ای مارکنگ سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے، کئی تعلیمی بورڈز نے پیپرز پر تجرباتی عمل شروع کردیا ہے، جبکہ نوابشاہ اور سکھر تعلیمی بورڈ نے تمام امتحانات کو ای پیپرنگ سسٹم اور آٹومیشن پر منتقل کردیا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد فیڈرل بورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کو مفت میں سافٹ ویئر، ٹریننگ اور آئی ٹی سسٹم فراہم کر رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص بورڈز نے ایک ایک پیپر ای مارکنگ کے تحت لیا، جبکہ کراچی اور لاڑکانہ بورڈ نے نویں اور گیارہویں جماعت کے پیپرز ای مارکنگ کےتحت منعقد کیے ہیں۔
وزیرجامعات سندھ نے کہا کہ صوبے میں ای مارکنگ سے شفافیت اور جدیدیت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی بحران کے باعث لاڑکانہ اور کراچی میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سولر سسٹم سے امتحانی اور دفتری امور بلا تعطل جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے چیئرمین بورڈز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا کوئی مسئلہ تاخیر کا شکار نہ ہو، فوری حل کے لیے مؤثر سسٹم بنایا جائے۔
ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے دیگر تعلیمی بورڈز کو بھی جلد از جلد ای مارکنگ اور آٹومیشن سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ جامعات و بورڈز میں اب ترقیوں کا باقاعدہ نظام بنایا گیا ہے تاکہ ملازمین کو بروقت حق مل سکے، محکمہ جامعات و بورڈز سندھ میں قانونی اور پالیسی اصلاحات کی گئی ہیں، یہ تمام اصلاحات صوبائی انتظام اور عوامی خدمت کی بہتری کے لیے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ جامعات و تعلیمی بورڈز کی جامعات، وائس چانسلرز، ملازمین و طلبہ کا ڈیٹا آن لائن کردیا گیا ہے۔
وزیر جامعات نے کہا کہ صوبہ سے کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ شفاف امتحانی نظام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
محمد اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ای پیپر مارکنگ کے نفاذ سے سندھ حکومت کے اخراجات، کاغذی استعمال میں کمی اور موسمیاتی بہتری میں مدد ملے گی۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، ایک دن میں دو لاکھ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوگئے
?️ 15 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:قائد انقلاب ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی
فروری
عامر خان نے میرے ٹی وی پروگرام سے متاثر ہوکر شو شروع کیا، حنا خواجہ بیات
?️ 13 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات
جنوری
فلسطینی بچوں کے خلاف ہولناک صیہونی جرائم؛ بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں
دسمبر
علی باقری حکومت کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: علی باقری کنی، سیاسی نائب وزیر برائے خارجہ امور اور ایران
مئی
JCPOA میں واپس آنا بہت خطرناک ہے: ہنری کسنجر
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ایران کے ساتھ
جولائی
ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی
اپریل
صنعا مظاہرے کا بیان: بعض عرب حکمرانوں کی صیہونیوں کی حمایت کی مذمت
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: یمنی عوام کے مختلف طبقات نے آج صنعاء میں "غزہ
اگست