?️
سندھ:(سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کیے گئے نوٹس میں او جی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ کمپنی نے 26 جون کو کنوے کی کھدائی کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کیا، جس کے لیے 3 ہزار 400 میٹر کھدائی کی گئی۔
ادارے نے بتایا کہ ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس مل سکے گی۔ مزید بتایا گیا کہ کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں کمپنی نے سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو ملک میں گزشتہ 5 دہائیوں سے تیل و گیس کی دریافت و پیداوار کررہی ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی دریافت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی، اور یہ او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربنز کو بھی بڑھائے گا۔ادارے نے بتایا کہ ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس مل سکے گی۔ مزید بتایا گیا کہ کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں کمپنی نے سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔
واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو ملک میں گزشتہ 5 دہائیوں سے تیل و گیس کی دریافت و پیداوار کررہی ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کو صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست
وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی بحران کے نقصان سے متعلق خبردار کردیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران
دسمبر
شام کے خلاف دہشتگردوں کے خطرناک منصوبے
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے شام کے صدارتی انتخابات سے قبل
مئی
ٹکا; افغانستان کا نجات دہندہ یا ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا آلہ؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: وسطی ایشیا کے گیٹ وے کے طور پر اپنی جغرافیائی
مارچ
اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع
?️ 18 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں
نومبر
پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ
اپریل
یوکرین نے کریمیا پر حملہ کیا تو قیامت ہو گی: ماسکو
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے
جولائی
غزہ میں اسرائیل کی ایک اور ناکامی
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دو ماہ کے دوران اور خاص طور پر حالیہ ہفتوں
مئی