?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سکھر کے شہر پنو عاقل میں کرونا ویکسین نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران مختلف مقامات سے 20 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
ایس پی سکھر کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروئی کی گئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔ایس ایس پی نے اعلان کیا کہ ضلع بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جنہیں گرفتار کر کے قانونی کاررروائی بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔نوٹی فکیشن میں لکھا گیا تھا کہ ’موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کرونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی ہے، مذکورہ تاریخ کے بعد ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کو اجازت نہیں ہوگی جبکہ بیس ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک نہ لگوانے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا‘۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا، ہوٹل، ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو بھی سیل کیا جائے گا‘۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے کابینہ اجلاس
فروری
بریکس ایک عالمی کھلاڑی اور مغرب کا متبادل
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے صربیا کے صدر نے
اگست
وزیراعلی پنجاب کی جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کو سرمایہ کاری کی دعوت
?️ 21 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپانی ڈیری کمپنی
اگست
کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب
?️ 21 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی
اگست
بجلی چوری ختم ہونے، بل ادا کرنے تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگران وزیر توانائی
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ
ستمبر
سی پیک کے حوالے سے چین کا مطالبہ اور حکومت کا ردعمل
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی
جون
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل
ستمبر
گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے
?️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا
جنوری