سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

?️

کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24 جنوری سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے یہ رواں سال کی پہلی خصوصی انسداد پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے،  20اضلاع میں 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2021 میں پورے پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں24 جنوری سے30جنوری2022 تک پولیو مہم چلائی جائے گی۔یہ رواں سال کی پہلی خصوصی انسداد پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے، اس مہم کے دوران سندھ کے 20 اضلاع میں تقریباً 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہر کراچی کے تمام اضلاع میں 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اگست2020 سے لے کر اب تک تقریباً ہر ڈیڑھ ماہ بعد پولیو مہم چلائی گئی ہے۔کراچی سمیت پورے اندرون سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں کیا گیا اور گٹر کا پانی بھی جولائی 2021 سے پولیو وائرس سے پاک ہے۔

سال 2021 میں پورے پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کا تعلق بلوچستان سے ہے، دسمبر2021 کی انسداد پولیو مہم میں99 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے مستقبل کو بچانے اور پولیو کے خاتمے میں حکومت کی مدد کیجئے۔

 

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ پر انسانی حقوق کی تحقیقات کو روکنے کے لیے سعودی دباؤ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سیاسی حکام، سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، صائمہ قریشی

?️ 9 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 2فلسطینی جوان شہید

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:منگل کے روز اسرائیلی فوج نے طمره شہر میں دو فلسطینی

سعودی عرب کے مستقبل کے بارے میں خدشات

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی بگڑتی صحت اور شاہی

ہم غزہ میں کسی بھی فریق کی موجودگی کو قابض سمجھتے ہیں: حماس

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے الجزیرہ نیٹ ورک

حکومت کا نیپرا کے ’کے الیکٹرک دوست‘ فیصلوں کو چیلنج کرنے کا عندیہ

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

امریکا-پاکستان مذاکرات میں ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور پاکستان توانائی سے متعلق دو روزہ بات

متحدہ عرب امارات کی صیہونی حکومت میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:  صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے