سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

?️

لندن: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان  سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔

برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاہدے کے بعد کئی ممالک نے پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقائی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی جاتی ہے تو اسے دونوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس معاہدے کو خطے میں تزویراتی توازن کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اس بات کی علامت ہیں کہ ملک بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بحال کر رہا ہے اور عسکری تعاون کے ذریعے نئے سفارتی اور معاشی دروازے کھولنے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں

?️ 23 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ صوبائی

وزیرِ اعظم  4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

بحرین میں صیہونی حکومت کے لئے نصابی کتابوں کو بدلنے پرانتباہ

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: کی متعدد سیاسی انجمنوں نے آل خلیفہ کی تعلیمی پالیسیوں

دریائے جہلم میں شگاف پڑنے سے وادی کشمیر کے متعد د حصے زیر آب آگئے

?️ 5 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

امریکہ کی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے نئے ثبوت  

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک ریپبلکن نمائندے کی جانب سے بوکو

بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ احسن اقبال

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے

چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چند گھنٹوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے