?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سعودی عرب نے ایسٹرا زینیکیا اور فائزر ویکیسن کی منظوری دی ہے لہذا سعودی عرب مزدوری کے لیے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرا زینیکا ویکیسن لگوا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرازینیکا لگوا سکیں گے۔اس کے لیے انہیں اپنی دستاویزات دکھانا ہوں گی۔اگر کسی گاؤں دیہات میں ایسٹرا زینیکا دستیاب نہیں تو لوگ بڑے شہروں سے ویکسین لگوائیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنی منظور شدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے۔
سائنوویک اور سائنو فام سعودی کی منظورہ شدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ جو پاکستانی سعودی عرب جانے کے منتظر ہیں، انہیں بتایا گیا کہ مملکت آنے والے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی خاطر چار قسم کی ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کو دو طرح کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔
اُردو نیوز کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی وضاحت کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے تمام ویکسینیشن سینٹرز میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ’فائزر بائیونٹیک ‘ اور ’اسٹرا زینیکا‘ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مذکورہ وضاحت ایک شخص کی جانب سے سوال پرکی جس میں دریافت کیا گیاتھا کہ ’کیا سعودی عرب میں ’سائینوفارم‘ ویکسین کی منظوری کی کوئی اطلاع ہے‘۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’تاحال مملکت آنے والوں کے لیے چار ویکسین کی منظوری دی گئی ہے جن میں فائزر، اسٹرا زائینکا‘ ’موڈرنا‘ اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں جبکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ویکسینیشن سینٹرز میں ’فائرز ‘ اور ’اسٹرا زینیکا‘ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سفر کے لیے ضروری نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
بجٹ 24-2023 میں رکھے گئے اہداف غیر حقیقی ہیں، صنعتکار
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری
جون
عراقی قومی سلامتی کے مشیر کا اس ملک میں غیر ملکی افواج کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے زور دے کر کہا کہ
جون
غزہ کے لیے اسرائیل کا نیا منصوبہ
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالل اسموٹریچ نے کنیسٹ میں
مارچ
ترکی کی کون سے کمزوری عراق کے ہاتھ میں ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:عراق کے آبی وسائل کے وزیر نے عراق میں پانی کے
جون
خطے کا سب سے بڑا ٹائم بم، مغربی جاسوس تنظیموں کا اڈا
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے شام کے الحول کیمپ میں سات مغربی انٹیلی
جون
پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے
اگست
ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات پر اتفاق ہوگیا، اسحٰق ڈار
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
مئی
آزادی صحافت کا عالمی دن اور زنجیروں میں جھکڑے آزاد صحافی
?️ 3 مئی 2021(سچ خبریں) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی
مئی