?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی ترقیاتی فنڈ (ایس ڈی ایف) کو اسٹیٹ آف بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے جس کا اعلان 25 اگست 2022 کو کیا گیا تھا‘۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ترقیاتی فنڈ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائی گئی رقم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے‘۔
سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ ’اس اقدام نے پاکستان اور اس کے عوام کو معاشی اعتبار سے تعاون فراہم کرنے پر سعودی عرب کے مؤقف کی توثیق کی ہے‘۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’یہ پیشرفت شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ رابطے کے تناظر میں سامنے آئی ہے‘۔
خیال رہے کہ یہ اعلان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر موجود چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی مدینہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
یاد رہے کہ 2021 میں سعودی عرب نے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی معاونت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے تھے۔
3 ارب ڈالر کی یہ رقم 5 دسمبر 2022 کو واپس لوٹانا تھی، تاہم 2 دسمبر کو سعودی عرب نے اس ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔
اکتوبر 2021 کے آخری ہفتے میں سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اپنی مالی امداد بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس میں تقریباً 3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ اور مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی ترسیل شامل تھی، یہ معاہدہ اسی ماہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے پایا تھا۔
سعودی فرمانروا نے گزشتہ سال اگست میں پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایات جاری کی تھیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یہ ہدایت قطری حکومت کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آئی تھی۔
قبل ازیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے تیل کی خریداری کے لیے ایک، ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
بعد ازاں اکتوبر میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے، تاہم بعدازاں یہ طے شدہ دورہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
قرآن پاک کی بےحرمتی کے بارے میں برطانیہ کا بیان
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بار بار بےحرمتی کے حوالے
جولائی
بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا
مئی
اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا
?️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں
مئی
غزہ میں صدی کے جرائم کی ذمہ داری عرب ممالک پر: انصار اللہ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین
مئی
صیہونیوں کے خلاف بین الاقوامی سونامی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام میں خوف و ہراس پھیلنے
اپریل
شیعہ اور سنی اتحاد اسرائیل کو تباہ کرنے کے مقصد سے قائم ہوا ہے: صیہونی جنرل
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:جنرل عاموس گلعاد نے صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو کے ساتھ
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ جاری، 61 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی
نومبر
چین اور تائیوان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:تائیوان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری