?️
اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا حالیہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 17 ستمبر کو سعودی فرمانروا کی دعوت پر ریاض کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت تصورکیا جائے گا، پاکستانی عوام کو حرمین شریفین سے خصوصی عقیدت ہے، یہ معاہدہ دہائیوں پر مشتمل شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور تعاون کی منفرد مثال ہیں اور قیادت انہیں نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہے۔
بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی فورسز کے نقصانات تسلیم کرنے چاہئیں اور پاکستان کے خلاف الزامات کی سیاست سے باز آنا چاہیے، بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے مستند شواہد موجود ہیں۔
بھارت کے ایٹمی الزامات اور اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک کے طور پرامن، استحکام اور بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے اور جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی میزائلوں کے خلاف صیہونیوں کے چیلنجز
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مزاحمتی محور اور صیہونی حکومت
دسمبر
حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد
اکتوبر
کوئٹہ میں دھماکہ متعدد افراد زخمی
?️ 24 مئی 2021بلوچستان (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر
مئی
پارلیمانی انتخابات میں عراقیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت؛ 20سال بعد کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے پارلیمانی انتخابات میں 20 سال بعد عراقیوں کی تاریخی
نومبر
صدرعارف علوی کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرعارف علوی نےفلسطین اور اسرائیل میں بڑھتےتشدد پر
اکتوبر
انگلینڈ کشیدگی کے ایک نئے دور میں
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: لندن میں روسی سفارت خانے نے آر آئی اے نووستی
ستمبر
وزیر اعظم دوشنبے میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول
ستمبر
سعودی عرب کی امریکہ سے 48 جنگی طیارے ایف-35 خریدنے کی درخواست
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 48 ایف-35 جنگی
نومبر