سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز ہے، کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

?️

کوالا لمپور: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے، حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں سہولت کے لیے اصلاحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، آئی ٹی، ٹیک اور اے آئی کے شعبوں میں وسیع استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ بین الاقوامی بزنس گروپس اور سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملائیشیاء کے بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جس نے گوبی پارٹنرز کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران گوبی پارٹنرز کے وفد نے پاکستان میں ای کامرس اور فنانشل ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اشتراک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بہت استعداد موجود ہے جس کے لیے دونوں فریقین بھرپور کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک کی درمیان بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان ملائیشیابزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر گوبی پارٹنرز کا اعتماد خوش آئند ہے، حکومت پاکستان سرمایہ کاری سہولت اور بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی کے ذریعے سٹارٹ اپس اور ابتدائی مرحلے کے سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے مرکوز اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو راغب کرنا ہماری ترجیح ہے، ڈیجیٹل معیشت خاص طور پر فن ٹیک، ای کامرس اور آئی ٹی خدمات ہماری قومی ترقی کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، ہم پاکستان کے آئی ٹی، ٹیک اور اے آئی کے شعبوں میں وسیع استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ بین الاقوامی بزنس گروپس اور سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے

بیجنگ امریکی قومی سلامتی کے بہانے چینی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر تنقید کرتا ہے

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت نے امریکہ پر الزام لگایا کہ

امریکی بمب افکن B-2 ایران کے پرامن جوہری مراکز پر حملے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اکونومک ٹائمز اور این ڈی ٹی وی کی رپورٹس میں

فیس بک کا نام تبدیل کرنے سےکینڈین کمپنی کو بے حد فائدہ

?️ 30 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جانب سے فیس

مغربی کنارے میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے پر الازہر کا ردعمل

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: مصر کی الازہر نے صہیونیوں کی طرف سے مغربی کنارے

نیتن یاہو کا دعویٰ: حماس معاہدے کی خواہاں نہیں ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ تحریک

کیا دبئی صیہونی مجرموں سے محفوظ ہے؟

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک

مشرقی افغانستان میں زلزلے کے دو جھٹکے

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی زلزلہ پیما مرکز نے افغانستان کے جنوب مشرق اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے