سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طورخم بارڈر بند

?️

خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کے مقام پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار سمیت کم از کم 2 افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مصروف ترین تجارتی گزرگاہ کو بند کردیا گیا۔

فائرنگ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی پاکستانی حکام نے افغانستان کی جانب سے فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگایا۔

فائرنگ کا واقعہ افغان حکام کی جانب سے مرکزی سرحدی گزر گاہ کے قریب ممنوعہ علاقے میں اپنی طرف چیک پوائنٹ کی تعمیر شروع کیے جانے کے بعد پیش آیا۔

پاکستانی حکام نے بتایا کہ اس علاقے میں افغان حکام کی چیک پوائنٹ پہلے ہی موجود ہے جسے لارم پوسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن انہوں نے پاکستانی حکام سے بات چیت کیے بغیر چھوٹی پہاڑی پر ایک اور چوکی کی تعمیر شروع کر دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ بارڈر سیکیورٹی حکام نے فائرنگ شروع ہونے سے کچھ منٹ قبل بھی ایک میٹنگ کی تھی۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ میٹنگ کا ایجنڈا کیا تھا اور کس بات پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

ایف سی اہلکار کے علاوہ ایک کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ بھی اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب کہ فائرنگ شروع ہونے کے بعد ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔

طورخم پر تعینات کسٹم ایجنٹ جمشید خان نے ڈان کو بتایا کہ فائرنگ شروع ہوتے ہی طورخم بارڈر کراسنگ کے قریب موجود ہر شخص نے فوری طور پر اپنے کام کی جگہیں چھوڑ دیں اور چھپنے کے لیے بھاگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کس جانب سے شروع کی گئی، پہلے ہم نے چھوٹے ہتھیاروں سے کی گئی فائرنگ کی آواز سنی اور پھر دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے سے کلیئرنگ ایجنٹس، ٹرانسپورٹرز اور عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہاں موجود گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

پاکستان میں مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار ارشاد مہمند نے اے ایف پی کو بتایا کہ افغان فورسز نے ایسے علاقے میں چیک پوائنٹ قائم کرنے کی کوشش کی جہاں دونوں فریق کی جانب سے کوئی چوکی قائم نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اعتراض کے بعد افغان فورسز نے فائرنگ کی جس کے بعد پاکستانی سرحدی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔

افغان طالبان حکومت نے پاکستان پر واقعہ کا الزام عائد کیا، افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار قریشی بدلون نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے افغانی حکام پر اس وقت حملہ کیا جب افغان فورسز نے ایکسیویٹر کے ذریعے اپنی پرانی چوکی کو دوبارہ فعال کرنا چاہا۔“

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا لیکن تاحال صحیح اعداد و شمار معلوم نہیں ہیں۔

طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ جھڑپ کی وجوہات اور اس طرح کے واقعات کے اعادے کو روکنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پاکستانی پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بدھ کی دوپہر تک فائرنگ کا سلسلہ رک گیا لیکن سرحد بند رہی، ”ماحول کشیدہ ہے“ اور “دونوں جانب کی افواج چوکس ہیں۔

طورخم بارڈر ایک اہم تجارتی راستہ ہے جہاں سے افغانستان کوئلے کے ٹرک برآمد کرتا ہے اور پاکستان سے خوراک و دیگر سامان برآمد کرتا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران بارڈر کئی بار بند کیا گیا جس میں فروری کی بندش بھی شامل ہے جس میں سامان سے لدے ہزاروں ٹرک کئی روز تک بارڈر کے اطراف پھنسے رہے۔

دونوں ممالک شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، افغانستان امریکی حمایت حکومت کے خاتمے کے بعد امداد میں کمی کا شکار ہے جب کہ پاکستان اندورنی مسائل اور ہوش ربا مہنگائی سے نبرد آزما ہے۔

مشہور خبریں۔

جب بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کے لیے ہندو جج نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیا

?️ 23 دسمبر 2024 سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے رہائشی محمد یوسف بٹ جائیداد

(ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات میں کوئی دلچسپی نہیں: فواد چوہدری

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا

 اسرائیل کا لبنان پر حملہ امریکہ کی حمایت سے ممکن ہوا:فلسطینی مزاحمت

?️ 22 فروری 2026 اسرائیل کا لبنان پر حملہ امریکہ کی حمایت سے ممکن ہوا:فلسطینی مزاحمت

سول سروس کی تجدید نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول

یورپی اور امریکی z نسل میں اسرائیل کی کیا حیثیت ہے؟

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: BDS نے دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں رائے

نواز شریف انتخابات سے قبل ’اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا‘ ہونے کی چھاپ مٹانے کے خواہاں

?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف بظاہر اپنے

اسرائیل کا سومالی لینڈ کو تسلیم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ:عرب لیگ

?️ 27 دسمبر 2025 اسرائیل کا سومالی لینڈ کو تسلیم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے

برطانوی فوجی کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے خوفناک تجربے کی داستان

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ایک انگریز شہری، جو اسرائیلی فوج میں شامل ہے، نے حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے