?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے امریکی دورے کے دوران انہوں نے امریکا کے سیکریٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں اس کے علاوہ بھی انہوں نے مختلف ممالک کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سمپوزیم میں میری ٹائم چیلنجز اور عالمی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سربراہ پاک بحریہ کی امریکا کے سیکریٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وار فیئر اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔


مشہور خبریں۔
اردگان کے بیٹے کے خلاف امریکہ میں کیا ہورہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اور سویڈش استغاثہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے
جون
نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب سے 4 جنوری تک رپورٹ طلب
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر مملکت
دسمبر
تل ابیب یمن کے خلاف کرائے کے فوجیوں کا محتاج
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جنگ کے سابق وزیر اویگڈور لائبرمین نے یمن کی اسرائیل
ستمبر
اسرائیل کی ناکامی کی تین اہم وجوہات
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان نے خطے اور دنیا میں جو بھی میدانی
جنوری
آڈیو لیک معاملہ: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیک
فروری
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں
ستمبر
تیونس کے انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر فلسطین کی آزادی کا نعرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اپنے انقلاب کی فتح کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر، جس
جنوری
بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک
?️ 27 نومبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
نومبر