?️
پشاور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، امن وامان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، سندھ میں ڈاکو راج ہے، ملک سے دہشت گردی کیسے ختم ہوگی؟ اب سے سوچنے کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہوگی صوبے میں تبدیلی آئے، خیبر پختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، ہماری حکومت میں صوبے میں مکمل امن وامان تھا، صوبے میں تبدیلی کے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے ، ہمارا صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، فاٹا کے لیے بغیر مشاورت بڑی ترمیم اور آئین میں اتنی بڑی تبدیلی کی گئی، آج اس ترمیم کو واپس کرنا ملکی مفاد میں ہے، فاٹا کا انضمام غلط فیصلہ تھا سیاسی پارٹیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں ، ذاتی دشمنی نہیں، ہم مسلح گروہوں کوتسلیم نہیں کریں گے، پی ٹی آئی اپنا رویہ تبدیل کرے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی کے نوجوان آتے ہیں میرے ساتھ بیٹھتے ہیں سوالات کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
معاشی اصلاحات سے ملک میں اقتصادی ترقی ہوئی ہے
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی
نومبر
امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی زیادہ ضرورت کیوں ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ دہائیوں میں، ایران کے جوہری پروگرام نے امریکہ کی
مئی
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کی مخالفت
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:دوحہ، قطر میں ہونے والے مذاکرات کے مندرجات کے بارے میں
مارچ
مزاحمت کو کوئی غیر مسلح نہیں کر سکتا: حزبالله
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر اور حزبالله کے رہنما
اگست
زیلنسکی نے یوکرین میں فوری طور پر غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: کل جمعہ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر شائع ہونے والے
اپریل
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی
جون
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری