?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب کہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کر لے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔
ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک مثبت پاکستان چھوڑ کے جانا ہے۔ہم نے اس ملک کو ترقی دینی ہے۔ ہم نے اس ملک کو اکٹھا رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ویسے ہی جھوٹ موٹ میں خوش رکھنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
اس معاملے کو ہم پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور ان کو ایکسپوز کریں گے۔ہماری پارٹی کی لیڈرشپ اس وقت اس پہ کام کر رہی ہے اور ہمارے فیصلے مکمل ہو گئے ہیں۔
شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر،۔ ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کیلئے یہ کیس کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شبلی فرازکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی اگرملاقات ہوئی تھی تو وہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ تھے۔ پارٹی قیادت کو ملاقات نہیں کرنے دے رہے تھے ہمیں اس کی سمجھ نہیں آتی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنا ہمارا آئینی حق تھا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا بھی کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ سے مسلسل آرہے ہیں لیکن ملاقات کرنے نہیں دی جا رہی تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دی گئی ناموں کی فہرست کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا جاتا تھا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر نیتن
مارچ
یوکرین کی روس کو پیرس اولمپکس سے باہر کرنے کی درخواست
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایک خط
جنوری
مغربی تسلط کا دور ختم ہو ا: انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم کا اعتراف
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا
جولائی
یوکرین کے لیے ایک ارب ڈالر کی نئی امریکی امداد
?️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے وزیر خارجہ نے یوکرین کے لیے امریکہ کی
ستمبر
صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں، بڑے برانڈ کی آفر ٹھکرادی، صنم جنگ
?️ 1 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا
اکتوبر
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون
اپریل
جنگ کا آٹھواں سال حیرتوں سے بھرا سال ہے: یمنی سپریم پولیٹیکل چیئرمین
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: الایمان نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے مہدی مشاط نے
مارچ
برطانوی وزیر خارجہ اپنی رعایا پر صہیونی حملے سے خوفزدہ
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی آج غزہ کے
اگست