?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں۔
اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن صرف اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کا نہیں غوروفکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقتدارسنبھالا تو ہمیں شدید چیلنجز کی شکار معیشت ورثےمیں ملی،معاشی طور پر ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے،معاشی اصلاحات آسان کام نہیں تھا، چیلنجز کے باجود ہم نے معیشت کو درست سمت میں ڈالا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال میں پاکستان نے بہترین معاشی ترقی کی، 1997 میں ہم نے معاشی پابندیوں اور عالمی تنہائی کا سامنا کیا،افراط زر تقریبا 30 فیصد تک پہنچ چکا تھا،زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے، افراط زر 29.2 سے کم ہو کر 4.5 فیصد تک آگیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر سے تبدیل ہو کر 1.9 ارب ڈالر کے سرپلس میں بدل چکا ہے، ٹیکس ٹوجی ڈی پی تناسب تقریبا 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد سے زائد ہوگیا، دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں،2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا، پرائیویٹائزیشن جیسے سخت اور ناگزیر فیصلے کیے، پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سے مکمل کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں،عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی بہتری اور اصلاحات کو سراہا،حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں،اصلاحات کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے،ایف بی آر کو پہلی بار کاغذوں سے نکال کر ڈیجیٹائز کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2025میں ٹیکس وصولیوں میں26فیصد اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے اورفرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سےمکمل کی گئی، چیلنجز کے باوجود ہم نے ملک کودوبارہ درست سمت میں ڈال دیا ہے، ٹیم ورک کےبغیریہ کام ممکن نہیں تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اقتدارسنبھالا تودرپیش چیلنجز کا بخوبی علم تھا، مالی نظم وضبط بحال اورسرکاری مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا، حکومتی نظام کووسیع پیمانے پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نےمعاشی بہتری اور اصلاحات کوسراہا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں کا علاج کرانے والوں میں 1000 فیصد اضافہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "دی جروزلم پوسٹ” کے مطابق، صہیونی ریاست کی
اگست
اسرائیل کے جرائم کے خلاف دنیا کی بے توجہی پر غزہ حکومت کی شدید تنقید
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج گزشتہ 23 دنوں سے غزہ کی پٹی کے شمال
اکتوبر
حزب اللہ کی لبنانی قیادت کا رکن: اگر اسرائیل مزاحمت سے پہنچنے والے نقصان کی مقدار بتانے کی ہمت کرے
?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا: مزاحمت
دسمبر
ترکی کی شام پر گولہ باری
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے
جولائی
پاکستان کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار روانہ
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد/کابل (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان
ستمبر
سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی صوبے صعدہ میں
جولائی
شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،
دسمبر
مزاحمت کو محاصرے اور پابندیوں سے کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا:حزب اللہ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے ایک
دسمبر