🗓️
ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کے لئے چین سے مدد لیں گے، اگرچہ گندم، چاول، گنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا لیکن ناقص بیج کی وجہ سے کپاس سے متعلق ہدف میں ناکامی ہوئی اس لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ پر ہر طبقے نے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے کیونکہ حکومت نے بجٹ میں تمام توجہ معاشی گروتھ (نمو) پر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ڈیولپمنٹ پر زیادہ پیسہ خرچ ہوگا تو نتیجے میں شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی شرح نمو میں اضافے سے مہنگائی اور غربت میں کمی ہوگی جبکہ کورونا چیلنجز کے باوجود معیشت کی ریکوری کا آغاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ہماری توقع سے زیادہ اضافہ ہوا جس سے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا شامل ہے، پورے سال سب سے بڑا چیلنج مہنگائی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عام صارف کی قوت خرید میں اضافہ کریں تاکہ اگر کچھ چیزیں مہنگی بھی ہیں تو خرید سکے، فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فی کس آمدنی میں 13 سو ڈالر تھی اب وہ 15 سو ڈالر ہورہی ہے یعنی اس میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں ٹھہراؤ لانے کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں جو انتظامی کنٹرول اور یوٹیلیٹی اسٹور کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پر بہت دباؤ تھا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کرکے قیمتوں کو کنٹرول کیا گیا ہے اور روپے کی قدر میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، چمن اور کراچی ہائی وے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے لیے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کئی سالہ قانونی جنگ کے بعدبرٹنی اسپیئرز والد کی سرپرستی سے آزاد
🗓️ 30 ستمبر 2021لاس اینجلس (سچ خبریں) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز 13 سالہ قانونی جنگ
ستمبر
عمران خان نے کہا ہے تب بات کرونگا جب میرے کارکنان کے ساتھ سلوک ٹھیک ہوجائے گا، اسد قیصر
🗓️ 31 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا
دسمبر
حماس ایک لافانی خیال
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی
نومبر
میکسیکو کے صدر نے امریکہ میں اسٹیچو آف لبرٹی کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے پیر کی
جولائی
عمران خان نے کبھی پاکستان نہ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے
🗓️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے چیئرمین
ستمبر
شام سے امریکہ کے مکمل انخلاء کے بارے میں ترکی کا رویہ
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:شام سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کے امکان کی افواہیں
جنوری
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے پی ٹی آئی کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔
🗓️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور شاہ محمود قریشی نے
اپریل
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا
🗓️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری
اگست