?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے فیصلے کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینے کا عمل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سیکریٹری ریلویز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کہا کہ عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز کی جانب سے ملازمین کو مراعات نہ دینے اور اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ملازمین کو اپ گریڈ کرنے اور تمام پچھلے فوائد دینے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2015 میں پاکستان ریلویز کی درخواست مسترد کی، ریلوے نے 7 سال سے عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو مراعات دینے سے انکار کیا، پاکستان ریلویز کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالی گئی۔
اس میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے کے وکیل نے 3 اکتوبر 2024 کا ایک میمورنڈم عدالت میں پیش کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے فیصلے کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینے کا عمل غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ معاہدے کے مطابق یہ تاثر دیا گیا کہ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اختیار اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملازمین کی اب گریڈیشن کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینا نہ صرف اس عدالت بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے، کیس کی اگلی سماعت 20 نومبر 2024 کو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا
?️ 24 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو
مئی
حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے:پاکستان
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہمارا ملک حماس
نومبر
عراق مشکل دور سے گزرا ہے: عبداللطیف راشد
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید نے کہا ہے کہ عراق
دسمبر
فلسطین کی جنگ عالم اسلام کی جنگ ہے:خالد مشعل
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سربراہ نے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ
مئی
ہمارے ملک سے جاؤ گے نہیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے بائیڈن کی حکومت کو افغانستان میں قیام کے بارے
مارچ
نیتن یاہو نے ان 4 وجوہات کی بنا پر جنگ بندی کو قبول کیا
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: عطوان نے رائی الیوم نیوز سائٹ پر لکھا کہ نیتن یاہو،
نومبر
اسرائیلی وفد غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے دوحہ روانہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات
فروری
ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر
مئی