ریلویز کی اراضی پر 40 ارب روپے سے زائد کے فراڈ کا انکشاف، نیب کی تحقیقات شروع

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے چاروں صوبوں میں پاکستان ریلویز کی سیکڑوں ایکڑ قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضے اور لیز پر دینے کی مد میں ہونے والے 40 ارب روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

فراڈ میں ملوث ریلوے افسران اور نجی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع تو ہوئیں مگر مکمل نہ ہو سکیں جس پر فراڈ کے یہ کیس نیب کے حوالے کر دیے گئے۔

نیب نے وزارت ریلوے کی طرف سے موصول ہونے والے فراڈ کے ریکارڈ پر تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب کو کیس وزیر ریلوے حنیف عباسی کی منظوری ملنے کے بعد بھجوائے گئے۔

قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کی طرف سے باقاعدہ فراڈ کی تحقیقات کے لیے درخواست اور ریکارڈ ملنے کے بعد قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نیب کی ان فراڈ کی تحقیقات میں معاونت اور مشاورت کے لیے ہائی پروفائل کمیٹی بھی بنا دی ہے جو نیب کو اس انکوائری کے سلسلے میں ضروری دستاویزات اور معلومات فراہم کرے گی اور نیب کو قانونی اور تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گی۔

نیب کو پاکستان ریلویز کی جانب سے جو کیس بھجوانے گئے ہیں ان میں رائل پام کنٹری کلب کو لیز پر دینے اور کرائے کے دو ارب 16 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کے بقایاجات کی عدم وصولی، مردان ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ایکڑ اراضی پر گودام کی لیز اور دفاتر پر قبضے کی مد میں 25 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ، کراچی گھوٹ میں 42 ایکڑ اراضی کی مد میں 20 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ شامل ہے۔

اسکے علاوہ، چمن اور کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل کو لیز پر اراضی دینے اور ریلوے کی کمرشل اراضی پر قبضے کی مد میں 13 ارب دس روپے سے زائد رقم کی انکوائری جبکہ لاہور میں 18 ایکڑ اراضی ٹرسٹ اسپتال شالیمار کو دینے اور لیز کی مد میں 23 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگی کا معاملہ اور پاک بزنس ٹرین آؤٹ سورسنگ کی مد میں لینے والی فور برادرز کمپنی کا دو ارب 75کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کیس شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز

آصف زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد

عوام جمہوریت کی خاطر آئین اور سپریم کورٹ کا ساتھ دیں، عمران خان

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

فلسطینی نے اسرائیلی سے کہا تم دیر سے پہنچے، مشن پورا ہو گیا

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے

روس کا امریکہ کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف بڑھنے پر انتباہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے دفتر کے

شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر مذہب کی جانب راغب ہوا، زاہد احمد

?️ 1 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ

صنعا کی جاسوسی سیلوں کے خلاف انٹیلی جنس جنگ؛ گھریلو کرائے کے فوجیوں سے لے کر اقوام متحدہ کے اداروں تک

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صیہونی دشمن اور ان کے شراکت داروں کی جارحیت

لاہور جنرل ہسپتال میں پنجاب کا پہلا بون میرو بینک قائم

?️ 25 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور جنرل ہسپتال (ایل جی ایچ) نے پنجاب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے