?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، پی ٹی آئی سینیٹرز نے کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ استعفوں کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
قبل ازیں، سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے 17 ارکان کے استعفے میرے پاس آگئے آج جمع کرواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے استعفے بعد میں آئیں گے تو وہ بعد میں جمع کرادیں گے، ہم احتجاج کے طور پر کمیٹیوں سے استعفے جمع کرارہے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اعظم خان سواتی، مرزا آفریدی، ڈاکٹر زرقا سہروردی، عون عباس بپی کے استعفے آج جمع کرا دیے ہیں، محسن عزیز، فیصل جاوید، مشعال یوسفزئی اور فلک ناز چترال کا استعفیٰ بھی میرے پاس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوزیہ ارشد، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، نور الحق قادری، ذیشان خانزادہ کا استعفی بھی آگیا ہے، علامہ ناصر عباس کا استعفیٰ بھی آگیا ہے، وہ بھی آج جمع کرادوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر دوست محمد خان، روبینہ ناز،سیف اللہ خان نیازی کا استعفیٰ بھی میرے پاس ہے، پارٹی قیادت کی ہدایت ہے کہ جتنے استعفے آگئے وہ جمع کرائیں، ہم اس پرعمل ک ررہے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے بغیر بھی کمیٹیاں چل سکتی ہیں، تاہم ہم ان کا حصہ نہیں ہوں گے، ہمارے بغیر کمیٹیوں کا کورم بھی پورا ہوسکتا ہے تاہم ہم نے فائدہ نقصان نہیں دیکھنا۔


مشہور خبریں۔
روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا
جون
اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے
جنوری
ٹیکسز کے بجاے عوام کو ریلیف دی جائے:وزیر اعظم
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اراکین کی جانب سے مہنگائی پر اظہار نظر کرنے
اپریل
فیس بک، انسٹاگرام اورتھریڈز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کا فیچر پیش کرنے کا اعلان
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز کی مالک کمپنی میٹا نے
فروری
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون
سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے۔ شرجیل میمن
?️ 9 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے
ستمبر
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
چینی ہیکر امریکہ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ ایف بی آئی کے سربراہ کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے
فروری