?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔
جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثر نے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ جارہے ہیں، ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے، تاہم ابھی ڈاکٹرز کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا، رپورٹس آنے پر کچھ معلومات مل سکیں گی کہ دل میں کیا تکلیف ہوئی ہے۔
رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو 190 ملین پاؤنڈ یا القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
شاہ محمو دقریشی کے مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، انہوں نے 9 مئی کے حوالے سے عائد کی گئی فرد جرم کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا دوغلہ پن
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی سیاسی ماہر اور انسانی حقوق کی محافظ، ہیلن
جولائی
اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے: وزیر داخلہ
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
فروری
تل ابیب یونیورسٹی مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر: اسرائیل شام کی دلدل میں پھنس جائے گا
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر ایال
مئی
6 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو قریشی
?️ 12 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو
اپریل
سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2 اسکالرشپس متعارف
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی)
فروری
وزیر اعظم نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ہدایات جاری کر دیں
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی
نومبر
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کا تازہ ترین موقف
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران اور امریکہ کے
فروری
الجولانی کی رہائش گاہ کے نزدیک صیہونی حملے پر سعودی عرب اور قطر کا ردعمل
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کے اس حملے کی
مئی