?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی جب کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق روپیہ صبح 9 بجکر 50 منٹ پر 88 پیسے اضافے کے ساتھ 237 روپے 5 پیسے تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 238 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
بعد ازاں، مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی ویب پورٹل میٹس گلوبل کے مطابق، مقامی کرنسی کی قدر میں مزید بہتری ہوئی اور دوپہر 12 بج کر 50 منٹ کے قریب ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 228 روپے پر ٹریڈنگ کر رہا تھا۔
ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن ملک بوستان نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جلد ہی پاکستان کے لیے قسط جاری کرے گا جس کی وجہ سے جمعہ کے روز سے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ 3 سیشنز کے دوران ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ 56 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک بوستان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ڈالر کی افغانستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ کے نرخوں میں 10 روپے کا فرق سرحد پر سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ختم ہو گیا ہے، اب افغانستان کو ڈالر کی منتقلی رک گئی ہے جس کے اثرات کی وجہ سے روپیہ مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے روپے کی قدر میں بہتری کا باعث بننے والے اس نکتے کی جانب بھی اشارہ کیا کہ جولائی کے کم درآمدی بل نے ملک کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد دی ہے جس کے نتیجے میں روپے پر دباؤ کم ہوگا۔
ویب پر مبنی مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان جولائی میں ایندھن اور سیمنٹ کی فروخت میں کمی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کچھ مستحکم ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز آئی ایم ایف کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی عمل مکمل کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر متوقع آمدن بھی مقامی کرنسی کی قدر میں بہتری کو سپورٹ کر رہی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی ڈالر کی مزید مضبوطی یا تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ روپے کی قدر کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق درآمدی بل بھی جولائی میں 12.81 فیصد کم ہو کر 4.86 ارب ڈالر رہ گیا جہاں گزشتہ سال کے اسی مہینے یہ بل 5.57 ارب ڈالر تھا، ماہانہ بنیادوں پر درآمدی بل میں 38.31 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
صرف جون میں درآمدی بل پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.28 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.74 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو 23.26 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے، جولائی میں کمی روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ پر دباؤ کو کم کرے گی۔
مالی سال 22-2021 کے دوران درآمدی بل 43.45 فیصد بڑھ کر 80.51 ارب ڈالر ہو گیا جو ایک سال پہلے 56.12 ارب ڈالر تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں تل ابیب کی درخواست پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی
مئی
سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر
فروری
لاہور ہائیکورٹ: سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تعیناتی کی درخواست مسترد
?️ 16 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی
نومبر
سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے
نومبر
ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں، راناثنا اللہ
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
نومبر
وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے خوف سے بن سلمان پریشان
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد
فروری
حماس کا غزہ کی حمایت میں عرب اسلامی اتحاد پر زور
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت
نومبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری