?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کا تیل سے متعلق مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ ہے۔
دوران انٹرویو جب ان سے دونوں ممالک کے درمیان تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ کے شعبوں میں وسیع تر تعاون سے متعلق سوال کیا گیا تو محمد اورنگزیب نے کہا، ’یہ تمام شعبے روس کی مضبوطی ہیں، اور اگر روس اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ کسی معاہدے پر آمادہ ہو جائے تو ہمیں بے حد خوشی ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس وقت یہ معاملہ دونوں ممالک کی وزارتِ توانائی کے درمیان زیرِ بحث ہے۔‘
یاد رہے کہ روس کے وزیرِ توانائی سرگئی تسیویلیوف نے نومبر میں کہا تھا کہ روس نے پاکستان میں ایک ریفائنری کو اپ گریڈ کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی ہے، جس میں روسی کمپنیاں شامل ہیں۔
حالیہ برسوں میں پاکستان نے روس کے ساتھ روابط میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ یوکرین کے معاملے پر مغربی پابندیوں کے بعد ماسکو نئی توانائی منڈیوں کی تلاش میں ہے جبکہ اسلام آباد درآمدی اخراجات کم کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی خریداری کا آغاز کیا تھا۔
ٓآر آئی اے کی رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک پاکستان میں ایک اور اسٹیل پلانٹ کے قیام کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف بیان پر عراق کا شدید ردعمل
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف
اپریل
ڈپریشن کا کوئی تصور نہیں، یہ اللہ سے دوری کا نام ہے، ریشم
?️ 29 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ریشم نے ڈپریشن سے متعلق دیے گئے
مارچ
غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم اعتراف
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں لڑائی کی مشکلات کا
مئی
چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال کا نیب لاہور بیورو کا دورہ
?️ 10 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے منگل
مئی
سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا
?️ 5 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحی کی تعطیلات
جون
کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو
جولائی
خلیج فارس کے عرب حکمران استعمار کے آلہ کار
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: بحرین کے حزب اختلاف کے مصنف اور تجزیہ نگار ابراہیم
دسمبر
پنجاب میں سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان،خوردنی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سیلاب نے مشرقی دریاؤں کے کنارے 13 لاکھ ایکڑ
ستمبر