🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنی خفیہ دستاویز نہ سنبھال سکی، پاکستان کے خلاف فالز فلیگ آپریشن کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔
دستاویزات کے مطابق پہلگام واقعہ رونما کرکے بھارتی ایجنسی را نے پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔
خفیہ ایجنسی ’’خفیہ دستاویز‘‘ خفیہ نہ رکھ سکی، سازش میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر حملے، بلوچ عسکریت پسندوں سے رابطے، اور سندھ طاس معاہدے کی منسوخی شامل تھی، دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے ’را ‘کا پاکستان کے خلاف گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ منصوبہ ای ایکس تین سو بائیس کی دستاویزات لیک ہونے سے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، ’را‘ کی خفیہ دستاویز پر کلاسیفائیڈ اور ٹاپ سیکرٹ کی مہریں بھی ثبت ہیں، خفیہ دستاویز میں واضح ہے کہ کشمیر میں ایک جعلی حملے کی تیاری کی گئی تھی۔
دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ بھارت، جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق کشیدگی کے تناظر میں بھارت کی فوجی کارروائیوں کو جائز اور قابلِ قبول ثابت کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کی گئی جس میں عام شہریوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا اور اس پرعمل کیا گیا۔ اسی طرح حملے کا الزام پاکستان کے حمایت یافتہ گروہوں پر ڈالنے کا منصوبہ تھا، جعلی گولیوں کے خول، فون کالز اور اردو زبان کے مواد کو جائے وقوعہ پر چھوڑا گیا تاکہ اس حملے کو پاکستانی سرزمین سے جوڑا جا سکے۔
را کی خفیہ دستاویز میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کی تیاری کی تھی، تاکہ پاکستان کو فوجی لحاظ سے مشرقی سرحد پر الجھایا جا سکے، بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں بی ایل اے اور بی این اے کے ساتھ روابط قائم کر کے سوئی گیس تنصیبات اور فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی تھی۔
علاوہ ازیں اپنے جھوٹے بیانیہ کو مسلط کرنے کے لیے نہ صرف بھارتی بلکہ مغربی میڈیا کو بھی گمراہ کن مواد فراہم کرنا بھی اس منصوبہ کاحصہ تھا، بھارت کی سپیشل فورسز کو دراندازی کے ذریعے آزاد کشمیر میں ڈیڑھ کلومیٹر اندر داخل ہو کر عارضی دفاعی قبضہ قائم کرنے کا حکم دیا گیا تھا، اس میں جدید مواصلاتی نظام، ٹی نائنٹی ٹینکس اور جدید آرٹلری اور ریڈار سسٹم کے استعمال کا بھی ذکر موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
روس نے یوکرین کا ایک لڑاکا اور 10 ڈرون تباہ کئے
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران اور ملک میں روس کے خصوصی فوجی
مئی
سعودی، شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدہ
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے
جون
پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے
مارچ
امریکی کمپنی کے 1400 ہڑتالی کارکنوں کو باہر نکالا گیا
🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: بین الاقوامی یونین آف بیکری، کنفیکشنری، ٹوبیکو اینڈ مل ورکرز
دسمبر
بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ
🗓️ 1 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
جون
اسٹاک مارکیٹ 86 ہزار 444 پوائنٹس کی بلند سطح پر
🗓️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100
اکتوبر
میں وطن کی آزادی کے لیے ہزاروں بیٹے قربان کرنے کو تیار ہوں:فلسطینی شہید کے والد
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عبد الرحمان
جولائی
ایران جنگ اور صلح میں لبنان کا حامی
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: اقتدار کی منتقلی کے دوران، امریکہ نے جنگ بندی کا
نومبر