رانا ثناء اللہ کا سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ

?️

لندن (سچ خبریں)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

لندن میں دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں ملکی معیشت اور تمام سیاسی اصولوں کو تباہ کر دیا۔

قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلوں کا اعلان تمام اتحادیوں کی حمایت اور منظوری سے کیا جائے گا۔رانا ثناء اللہ نے اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن چونکہ اتحادی حکومت ہے لہٰذا معاملہ متفقہ فیصلے کے لیے کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اگر ان کی گرفتاری ضروری سمجھی گئی تو ایسا کیا جائے گا۔نواز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔اگر کابینہ میں فیصلہ ہوا کہ ان کو نہیں آنے دینا تو بیس لاکھ تو بہت دور کی بات ہے 20 لوگ بھی وہاں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی نے حکومت کو وارننگ دے دی ‘ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کی کال پر جیسے ہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گر جائے گی ، امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا ، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی ۔

لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے ، نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بے نقاب ہوجائیں گے ، الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیوں کہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بدلہ یورینیم کی افزودگی؛سعودی عرب کی امریکہ سے مانگ

?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرنے

غزہ کے لیے ترکی کی جنگ بندی کی تجویز میں حساس شق/غزہ کو تخفیف اسلحہ کی درخواست

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے آج منگل کی صبح غزہ

2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی 

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو

تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے: یورپی یونین

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:برسلز میں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ اپنی پہلی

اسلامی تعاون تنظیم: یورپی ممالک اسلاموفوبیا میں اضافے کے باوجود انکار کرتے ہیں

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی ایلچی برائے اسلاموفوبیا نے کہا

پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا

?️ 19 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے کان کنان کی فلاح وبہبود اورشعبہ

چین-یورپ سمٹ میں کیا ہوا؟

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: چینی صدر نے کہا کہ چینی اور یورپی رہنماوں کو

اسلامی حکومت کے خواہاں طالبان کے رمضان المبارک میں بھی حملے جاری

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:رمضان المبارک کا مہینہ آجانے کے باوجود افغانستان میں طالبان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے