?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس اسٹیشن پہنچی تھی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار کر دیا۔ ہماری آمد روانگی بھی نہیں ڈالی گئی ،ہمارے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا گیا ،ہمارے ساتھ آنے والے اہلکاروں اور گاڑیوں کو بھی تھانے سے باہر نکال دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کئے گئے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔
تھانے میں باقاعدہ آمد و روانگی کا اندراج کیا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں۔
تاہم اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے کوئی واضح موقف نہیں اپنایا گیا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کے لئے ہروقت حاضر ہے۔ تمام قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران سے گزارش ہے کہ قانونی معاملات کو قانونی طریقےسے حل کریں اورغلط بیانی سے گریز کریں۔
ایسے بیانات سے اداروں کے درمیان انتظامی امور میں باہمی تعاون کے رستے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ایسی غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔
۔خیال رہے کہ آج اینٹی کرپشن عدالت میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،اینٹی کرپشن حکام نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت نے ایک بار پھر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی
اگست
سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے 2 خطوط میں کیا کہا گیا ؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے لکھا ہے
ستمبر
بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
جنوری
رازگیر گیس فیلڈ سے گیس فروخت کرنے کا معاملہ، پیٹرولیم ڈویژن سے وضاحت طلب
?️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آفس اور خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم
جنوری
عالمی یوم قدس کی اہمیت ؛ اسرائیل کس چیز سے ڈرتا ہے؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت عالمی یوم قدس سے بہت خوفزدہ ہے کیونکہ
اپریل
اسرائیلی عوام کی برداشت یوکرینی پناہ گزینوں سے بھی کم ہے
?️ 12 اگست 2025اسرائیلی عوام کی برداشت یوکرینی پناہ گزینوں سے بھی کم ہے اسرائیلی
اگست
تیسری عالمی جنگ کے خطرے کی گھنٹی
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے مغربی سازشوں سے خبردار
مئی
پنجاب میں انتخابات کیلئے مشاورت: گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس بے نتیجہ ختم
?️ 14 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے
فروری