?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں موجود ان کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی اپنے خلاف دیے گئے عدالتی ریمارکس حذف کرانے کی اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجا پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس دیے تھے۔
دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے، اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل جج نے 2012 میں سخت ریمارکس دیے، نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔
عدالت نے کہا کہ کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر ریمارکس دینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے راجا پرویز اشرف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے راجا پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجا پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس دیے تھے۔
اس وقت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجا پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؟ ایک سروے
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ سروے میں صہیونی عوام کی رائے سامنے آئی ہے
ستمبر
پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
شام کے خلاف دہشتگردوں کے خطرناک منصوبے
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے شام کے صدارتی انتخابات سے قبل
مئی
اردن اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی تاریخ
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کو سیاسی جغرافیہ کی خصوصیات، برطانوی پالیسیوں سے قربت
اپریل
میٹا کا پرائیویسی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: میٹا (سابقہ فیس بک) نے اپنے پلیٹ فارمز جیسے فیس
جون
مشترکہ خاندان میں رہنے کی وجہ سے فائدے میں ہوں، منیب بٹ
?️ 18 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ان کے
دسمبر
وفاقی کابینہ اجلاس کی کہانی
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا
مئی
ٹرمپ: پیوٹن میزائل تجربے کے بجائے یوکرین کی جنگ بند کرے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس کے کروز میزائل تجربے کے جواب میں امریکی صدر
اکتوبر