?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی آرٹسٹ، فلم ساز اور ڈانسر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے جرمنی میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کردیا۔
ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا کہ اب وہ جرمنی کے ‘گوئٹے انسٹی ٹیوٹ’ کی جانب سے کرائے جانے والے فیسٹیول میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ فلسطینی کارکن اور لکھاری محمد الکرد اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر جرمنی میں ہونے والے فلم فیسٹیول سے دستبردار ہو رہے ہیں، اب وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ جب سے انہیں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فلم فیسٹیول کا انعقاد ‘گوئٹے انسٹی ٹیوٹ’ کر رہا ہے، تب سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ ‘گوئٹے انسٹی ٹیوٹ’ نے گزشتہ ماہ فلسطینی لکھاری محمد الکرد کو فیسٹیول میں پہلے مدعو کیا اور بعد ازاں ان کی دعوت منسوخ کی، جس وجہ سے وہ مذکورہ ادارے کے بینر تلے ہونے والے فیسٹیول میں شرکت نہیں کر رہے۔
ساتھ ہی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اعلان کیا کہ اب وہ ‘گوئٹے انسٹی ٹیوٹ’ کے کسی بھی ایونٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی ان سے معذرت بھی کی۔
مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ جرمنی میں ہونے والے ‘58 ہیون فلم فیسٹیول’ میں شریک ہونے والے تھے، جس میں ان کی فلم پیش کی جانے تھی مگر انہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ فلم فیسٹیول کا اہتمام بھی ‘گوئٹے انسٹی ٹیوٹ’ کر رہا ہے تو انہوں نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے ‘گوئٹے انسٹی ٹیوٹ’ کو فلسطین مخالف اور یہودیت کا حامی ادارہ بھی قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ایشیائی امور کے تجزیہ کار سید رضا صدر الحسینی نے
اگست
ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر
مارچ
آئی ٹی برآمدات کے متعلق فیصل جاوید کا بڑا بیان
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء
جنوری
ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے
مئی
وزیر اعظم کی موجودگی میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اکتوبر
امریکہ انسانیت کو عالمی جنگ کے دور کی طرف لوٹا رہا ہے: مہاتیر محمد
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ
مئی
اسٹاک ہوم کے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی توہین کو دہرایا گیا
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سویڈن میں اسٹاک
اگست
مغربی ممالک کی غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ میں غیر معمولی مدد
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں مغربی
اکتوبر