🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذرا برابر بھی پریشانی نہیں البتہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا کیوں کہ قانون واضح ہے اور عدلیہ کے اپنے بے شمار فیصلے موجود ہیں کہ کسی شخص کو اکیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان کے ساتھ ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مثال کے طور پر اسحاق ڈار نے ناصرف الیکشن لڑا بلکہ ان کے لیے سرکاری جہاز بھی بھیجا گیا، ایک ہی ملک میں دو قانون؟۔
خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر کے بعد الیکشن ٹریبونل نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے، اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا، جس میں انہوں نے سابق وفاقی رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کیخلاف ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے اپیل خارج ہونے کے بعد حماد اظہر کی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہلی برقرار رہے گی، الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کے خلاف اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
مشہور خبریں۔
حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا:عمران خان
🗓️ 31 مئی 2022پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں
مئی
عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات
🗓️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا
اگست
بھارت کے متنازع بیانات: دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ’ہمہ وقت‘ تیار ہیں، آرمی چیف عاصم منیر
🗓️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے
دسمبر
روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
مارچ
انتہا پسندی امریکی عوام کی سب سے بڑی پریشانی
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:Reuters اور Moses Ipsos کی طرف سے کرائے گئے نئے پولز
فروری
کینیڈا میں موت کے اسکول
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈا کی مقامی بورڈنگ اسکول پالیسی کے نتیجے میں ہزاروں بچوں
فروری
مریم نواز بیماری میں مبتلا ہو گئی ہیں
🗓️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ کی نائب صدر مریم
مارچ