?️
بیجنگ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کی اور تاجکستان، ایران، قازقستان اور چین کے وزرائے وفاع سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر دفاع نے اسرائیل کے ایران پر غیر قانونی اوربلااشتعال حملوں کی شدید مذمت کی اور غزہ میں انسانی بحران اوراسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کااظہار کیا، انہوں نے فلسطینی شہریوں پر حملے بند کرنے اورفوری مستقل جنگ بندی پر زور دیا۔
اجلاس میں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے اجتماعی طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے، تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔
جعفر ایکسپریس حملہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، جعفرایکسپریس حملوں کے منصوبہ سازوں، مالی معاونین،سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اورفلسطین جیسے دیرینہ تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، مسئلہ کشمیر اورفلسطین کے پرامن حل کے لیے مذاکرات،ثالثی اورسفارتی حکمت عملی اختیار کی جائے، عالمی برادری دیرینہ حل طلب تنازعات مسئلہ کشمیر، فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے۔
انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کا ایس سی او میں فعال کردار علاقائی استحکام اورمشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم ستون ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے منشور، ایس سی او چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتا ہے، افغانستان میں پائیدار امن اوراستحکام کو علاقائی خوشحالی اورایس سی او ویژن کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی پائیدار خوشحالی کے مشترکہ وژن کے حصول کیلئے پرامن، مستحکم افغانستان ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان کی سعودی قبائل کے خلاف خفیہ جنگ
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک سعودی کارکن نے ٹویٹس شائع کرکے محمد بن سلمان کی
دسمبر
ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ
جولائی
خواہش ہے میری نماز جنازہ اچھی ہو، نیلم منیر
?️ 14 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ان
دسمبر
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ
ای وی ایم کی طرح زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی مخالفت ہوئی تھی
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ
نومبر
روسی کمانڈر کا یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ماسکو سے منسلک آرمی کی ایک نجی یونٹ واگنر کے کمانڈر
اپریل
مصر میں رمضان کا موسم
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا
اپریل
جس کو مذاکرات کرنے ہیں کریں، ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے، عمر ایوب
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دعویٰ
دسمبر