دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جائے، طلال چوہدری کی واٹس ایپ سے اپیل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی برادری اور واٹس ایپ سے اپیل کی کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جائے، انہوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ واٹس ایپ چینلز کو نفرت انگیز مواد اور خطرناک بیانیہ پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اپنے واٹس ایپ چینلز چلا رہی ہے اور بڑے پیمانے پر پیغامات بھیج رہی ہے تاکہ اپنے پُرتشدد اور نفرت انگیز نظریے کو پھیلایا جا سکے، اپنے خطرناک بیانیے کو عام کیا جا سکے اور دہشت گرد سرگرمیوں کی تعریف کی جا سکے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس فوری طور پر بند کیے جائیں اور ایسے نمبر یا اکاؤنٹس شناخت کرکے خودکار طریقے سے معطل کرنے کے لیے ضروری الگورتھمز بنائے جائیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے یکم ستمبر 2010 کو ٹی ٹی پی کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا تھا جبکہ اقوام متحدہ نے 29 جولائی 2011 کو اس پر پابندیاں عائد کیں، جن میں اثاثوں کی منجمدی، سفری پابندیاں اور اسلحہ کی فراہمی پر پابندی شامل ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی بنیاد 2007 میں رکھی گئی تھی اور اس نے پاکستان بھر میں متعدد دہشت گرد حملے کیے، حکومتِ پاکستان نے 24 اگست 2008 کو اسے کالعدم قرار دیا، یہ تنظیم نیکٹا کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پپس) کے اعداد و شمار کے مطابق کالعدم تنظیم نے2009 میں 2 ہزار 586 دہشت گرد حملے کیے جن میں 3 ہزار 21 افراد جاں بحق ہوئے، 2014 میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کی کمانڈ اینڈ کنٹرول صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جس کے بعد ملک میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً حملے جاری رہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ کئی مرتبہ مذاکرات کیے اور 8 نومبر 2022 کو مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا، تاہم اسی سال نومبر میں ٹی ٹی پی نے جنگ بندی ختم کر دی اور پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملے تیز کرنے کا اعلان کیا۔

تنظیم کی بحالی کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ’فتنۃ الخوارج‘ قرار دیا تھا اور تمام اداروں کو ہدایت کی تھی کہ دہشت گرد حملہ آوروں کے لیے خارجی (باغی) کا لفظ استعمال کریں، اسلامی تاریخ میں خوارج ایک شدت پسند فرقہ تھا جو اپنی انتہاپسندانہ تعبیرات کے باعث مسلم حکومتوں سے بغاوت کا مرتکب ہوا۔

واضح رہے کہ عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ سال کے دوران دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد ایک ہزار 81 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ برس دسمبر میں پاکستانی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے دہشت گردوں کے خلاف 59 ہزار 775 آپریشن کیے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دے دیا

?️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق کیس

غزہ میں فلسطینیوں کے مکانات زمین بوس

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: روز گزشتہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی

غزہ میں نسل کشی جاری؛ مزید 100 فلسطینی شہید

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں

بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 2 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت

صیہونیوں کا نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبارکے مطابق 10 صہیونی شخصیتوں نے سپریم کورٹ کو ایک

آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے۔ عطا تارڑ

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے