دو سال گزرنے کے بعد اب نو مئی کے فیصلے کوئی قبول نہیں کرے گا، شاہد خاقان عباسی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دو سال گزرنے کے بعد اب نو مئی کے فیصلے کوئی قبول نہیں کرے گا۔

مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے پہلے بھی اس ملک میں آئے، نہ انہیں سیاستدان قبول کرتے ہیں اور نہ ہی قانون دان مانتے ہین، نو مئی بڑا واقعہ ہے لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، جس ملک کا چیف جسٹس آئینی درخواست سُن ہی نہ سکتا ہو تو وہاں پر پھر کون سا انصاف رہ گیا ہے؟ اور جس ملک میں قانون نہ ہو وہ نہیں چلتا یہ تاریخ کا سبق ہے۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ بے شک سارے اختیارات اپنے پاس رکھ لیں، 26 کے بعد 27 ویں ترمیم کر لیں لیکن اگر صلاحیت نہیں تو ملک نہیں چلا سکتے، حکومت ناکام ہے اور اسے خود اپنے آپ سے چیلنج ہے، یہ جتنے برس بھی رہیں ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج جتنے چیلنجز پاکستان کو درپیش ہیں یہ پہلے کبھی نہیں تھے، ملک کو آگے لے جانے کی بات کریں کیوں کہ ملک اس وقت ترقی نہیں کر رہا، سیاسی ڈائیلاگ کریں جس میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن حد سے زیادہ ہے گورننس نہیں ہے، پنجاب کی حقیقت بھی وہی ہے جو باقی صوبوں کی ہے، ایک بات ہوئی کہ سفارش کا خاتمہ ہوگیا، درحقیقت کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے، اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی، پھر وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟ اب سیدھا پیسے لگائیں، انصاف بھی پیسے سے ملتا ہے، پولیس، گورننس اور ترقیاتی کام سب پیسے سے ہے، ماضی میں گیس ڈویلپمنٹ چارجز لگائے 6 سو ارب حکومت کو چلے گئے، کاربن لیوی بھی یہی ہے، معاشی اعشارے اسٹاک مارکیٹ غریب کی میز پر کھانا نہیں رکھتے، ترقی نہیں ہو رہی تو ملک آگے نہیں جائے گا۔

مشہور خبریں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کے خلاف 13 دستمبر کو اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران

سی آئی اے چیف کی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے

اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں

قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل قانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی

?️ 29 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ قومی ایئرلائن

صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر مصر کا داخلہ

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا

سعودیوں کی نظر میں یمنیوں کی میزائل طاقت

?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے

اسرائیل مخالف مؤقف پر کئی بار دھمکیاں ملیں؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کا انکشاف

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے

جنگ یا دباؤ کے باوجود نیتن یاہو کی پیشی ملتوی نہیں ہوگی؛صیہونی مشیر کا اعلان

?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید دباؤ اور اسرائیل کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے