?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان آزادیِ اظہارِ رائے کی ضمانت دیتا ہے، دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مکالمے کے فروغ اور مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے، حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جعلی خبروں، غلط معلومات اور سنسنی خیز ماحول سے میڈیا کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، اعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستی اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھی جائے، میڈیا کو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
صدر مملکت نے عالمی یوم صحافت پر مقبوضہ کشمیر، غزہ میں دوران رپورٹنگ جان گنوانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافت اور صحافیوں پر کڑی پابندیاں عائد ہیں، فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو بندوق کے زور پر کچل رہی ہے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور پسماندہ طبقوں کیلئے آواز بلند کرنےمیں میڈیا کا اہم کردار ہے، فیک نیوز کے خاتمے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر قوانین تیار کیے ہیں، اہلِ صحافت کی مشاورت، تعاون اور تائید سے اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کیلئے اہل صحافت کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے، صحافت کے ذریعے حقائق، اخلاقیات اور عوامی فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، حکومت نے صحافیوں کےحقوق، تنخواہوں کی ادائیگی اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا ہے، قوانین کی بہتری سے صحافت کی آزادی اور درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پہلی شادی خود سے 15 سال بڑی عمر کی خاتون سے کی تھی، شوہر ثروت گیلانی
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے
جنوری
پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجہ میں متعدد دکاندار گرفتار
?️ 25 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران
اپریل
امریکی سینیٹرز نے بائیڈن سے یوکرین پر تبصرہ کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: سینیٹ کے رہنما چاک شومر نے بائیڈن کے سینئر حکام
فروری
ایران کا یونانی بحری قزاقی کا جواب
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے ایتھنز بحری قزاقی کے بدلے میں خلیج فارس میں
مئی
اسپیس ایکس کو ایک اور بڑا دھچکا، اسٹارشپ 36 ٹیسٹ کے دوران پھٹ گیا
?️ 19 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اس وقت شدید
جون
انشااللہ کل فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے، عمران خان
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا ظہرانے میں خطاب ان کا
مارچ
نوبل یافتہ ماہرینِ معاشیات کا نیتن یاہو کے نام خط اسرائیلی معیشت تباہی کے دہانے پر
?️ 18 اگست 2025نوبل یافتہ ماہرینِ معاشیات کا نیتن یاہو کے نام خط اسرائیلی معیشت
اگست
احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد
دسمبر