?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ایران کی اسرائیل کے خلاف کامیابی ہر پاکستانی کے لیے قابل فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ عبدالعلیم خان نے ایرانی سفیر کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابی پر مبارک دی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے عوام گہرے دوستانہ اور مذہبی رشتے میں جڑے ہیں۔ ایران کی اسرائیل کے خلاف کامیابی ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے۔ دنیا پر بھارت اور اسرائیل کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
ایرانی سفیر نے عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت، عوام اور میڈیا کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ ایران نے صہیونیوں کی ذہنیت اور کاروائیوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ جنگ نے پاکستان اور ایران کو دوست اور دشمن کی پہچان کرا دی۔
وفاقی وزیر نے ایران کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے خلاف کامیابیوں پر اللہ تعالی کے ہاں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ ملاقات میں طے پایا کہ دونوں ممالک مواصلات کے شعبے میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے ہاتھوں بچوں کے قتل کے اعدادوشمار کا انکشاف
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کرتے
جون
پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید تنقید
?️ 6 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی
جولائی
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ ک خاتمےختم کر پائیں گے؟
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں
جولائی
بلوچستان: حادثے میں چھ کوئلہ کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق
?️ 12 مارچ 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں جمعرات کو کوئلے کی کان میں پیش آنے
مارچ
میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا۔عمران خان
?️ 19 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک
جون
الیکشن کمیشن نے حکومتی دباو کو مسترد کر دیا
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ
نومبر
شاندانہ گلزار کا بانی پی ٹی آئی سے اہم مطالبہ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بانی پی
جولائی
وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے
دسمبر