?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا، دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، دنیا اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرے پاکستان مکمل تعاون کرے گا،دنیا خطے میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے، نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر اجلاس بلانے پر سلامتی کونسل کے مشکور ہیں۔
بھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر ورلڈ بینک کے توسط سے طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا۔ پانی زندگی ہے، جنگوں میں استعمال ہونے والا ہتھیار نہیں۔
انہو ں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے ۔ ماضی میں لڑی جانے والی جنگوں کے دوران بھی دریاؤں کا پانی نہیں روکا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ24 کروڑ پاکستانیوں کا انحصار ان دریاوں پر ہے۔ اگر پانی روکا گیا تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہو گا۔مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیاگیاتھا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار بھارتی جارحیت پر بریفنگ دینے کا بتایاگیاتھا ۔پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی اشتعال انگیزی اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گا۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سلامتی کونسل کی صدارت کو اجلاس بلانے کی باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید کاکہنا تھا کہ امریکہ کا سلامتی معاملات میں ایک نمایاں کردار ہے اور ہمیں توقع تھی کہ وہ کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔ امریکی انتظامیہ میں بھی اس معاملے پر تشویش پائی جاتی تھی کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کبھی محدود نہیں رہتی۔ قبل ازیں پاکستان نے بھارتی جارحیت اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔


مشہور خبریں۔
افریقہ کورونا کے عالمی ویکسینیشن پروگرام میں سب سے پیچھے
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ افریقی براعظم صرف
دسمبر
جنوبی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں میں تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 20 اکتوبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم
اکتوبر
کیا زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر سکے گا؟
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر رکن محمود قماطی نے قابض اسرائیلی
اکتوبر
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات
جولائی
فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کے خلاف عالمی بغاوت کا مطالبہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین
فروری
18 ماہ میں میری کسی درخواست پر سماعت نہیں ہوئی، عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم
جنوری
یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے
فروری
کیف کے حق میں ماسکو کی جائیداد ضبط
?️ 12 فروری 2023گزشتہ سال فروری کے آخر میں یوکرین پر روس کے حملے کے
فروری