?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو 2024 کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزرے سال کو الوداع اور سال نو کی صبح کو خوش آمدید کہتے ہوئے میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام لائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطین میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کام کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح میں غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں فکر مند ہوں جو قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری ان دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس موقع پر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشوں اور امت کے اندر اتحاد و اتفاق کی دعا بھی کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ایک خوشحال مستقبل کا تصور لیے میں پاکستان میں معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، رواداری اور باہمی احترام کی دعا کرتا ہوں، اللہ کرے کہ سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیں سالِ نو کا استقبال اس امید اور عزم کے ساتھ کریں کہ ہم ایک ایسی دنیا کی تعمیر کریں گے جہاں تنازعات اور جنگیں نہ ہوں اور جہاں انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو، آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو
مارچ
فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم، نیفتالی بینیٹ نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبہال لیا
?️ 14 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے انتہاپسند اور فلسطینیوں کے
جون
صیہونیت اپنے کام کے انجام کو پہنچ چکی ہے: اسرائیلی مورخ
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار القدس العربی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مسئلہ فلسطین
مئی
فلسطینیوں کی نسل کشی میں مودی بھی امریکا اور اسرائیل جتنا ذمہ دار ہے، پرکاش راج
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بولی وڈ فلموں کے ولن معروف اداکار پرکاش راج نے
ستمبر
کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی
اگست
اسرائیل پر 6.5 ارب ڈالر کی جنگ کا بوجھ
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اسرائیلی ریگیم نے حالیہ
جون
’فیملی بزنس‘ میں عاصم اظہر پہلی بار مرکزی کردار ادا کریں گے
?️ 10 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں سال رمضان میں ریلیز ہونے والے نئے ڈرامے
مارچ
سید ہاشم صفی الدین ؛ جہاد سے شہادت تک
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے اراکین قیادت میں شامل ممتاز عسکری
ستمبر