?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جو یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا سانحہ آرمی پبلک کے 7 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو کرب ناک سانحے کی یاد دلاتا ہے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آرمی پبلک اسکول کے بہادر اساتذہ کی یاد دلاتا ہے، وہ اساتذہ اپنے طالبعلموں کی حفاظت کیلئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور ان بہادر اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
عمران خان نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، دہشت گردی کے پیچھے بزدلانہ سوچ ہوتی ہے، بزدلانہ سوچ ناپاک سیاسی عزائم پورے کرنے کیلئے نہتے کمسن پچوں کو بھی استعمال کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں، اس سانحے کے بعد پاکستانی قوم کے حوصلے پست ہونے کی بجائے دہشت گردی کیخلاف مزید بلند ہوئے، پوری قوم متحد ہوئی اورہم نے نیشنل ایکشن پلان سے دشمنوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرنشانہ بنایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کویقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا، آج کے دن عہد کرے کہ پوری قوم متحد رہے گی اور فرقہ ورانہ، مذہبی اور نسلی تعصب پھیلانے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا قائداعظم کا فرمان ہے کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچا سکے۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مناظرہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کمالا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی
ستمبر
امریکہ کے برعکس چین یوکرین میں امن کا خواہاں ہے: بیجنگ
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
جون
اردگان خلیج فارس کے ایک اور دورے کنے کے خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:آج CNN ترکی نے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب
اگست
کاراکاس پر حملہ، مادورو کی گرفتاری کے ساتھ امریکہ نے خطے کے قواعد کو چیلنج کر دیا
?️ 4 جنوری 2026 کاراکاس پر حملہ، مادورو کی گرفتاری کے ساتھ امریکہ نے خطے
کیا جانسن اقتدار کے بحران سے بچ پائیں گے؟
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: بورس کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اندرونی احتجاج کا
فروری
برکس نشست کا آغاز
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ
اگست
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون
پی ٹی آئی سے سینیٹ کا ٹکٹ کسے ملے گا؟ ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے
?️ 4 فروری 2021اسلام آباد: حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے
فروری