?️
گوجرانوالہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے اور مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات بھی کی۔ محسن نقوی نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔
مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم دندان شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا، قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی۔
بعدازاں سرپرست اعلی مرکز مصطفی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعائے خیر کرائی اور ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
مشہور خبریں۔
7 اکتوبر کے بعد امریکہ کو لاحق خطرہ
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: قدامت پسند میڈیا اور ریپبلکنز کی تیز تلوار نے امریکی
جون
یمن نے سعودی اتحاد کو کیا کہا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:وزیر دفاع محمد العاطفی اور یمن کی قومی سالویشن آرمی کے
جون
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافی
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک عرب تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
تیونس کے صدر: مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے
?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین پوری
اگست
اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے کیا ہوگا؟ چین کا موقف
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد
اپریل
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے
اکتوبر
زیادہ ترفرانسیسی میکرون کے پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے خالف
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد
اپریل
ٹرمپ: میں شاید مستقبل قریب میں چین کا دورہ کروں گا
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چینی صدر
جولائی