?️
باجوڑ : (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کو ہلاک کر دیا، اس دوران فورسز کے 12 جوان بھی شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی کے حامل 22 خوارج ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 مزید خوارج بھی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جانیں نچھاور کیں، ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مہمند کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 14 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔
ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ٹھکانے لگا دیا۔
بنوں میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک خارجی کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا۔آپریشنز کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والے تمام خوارج بھارتی سرپرستی میں علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا فورسز کو خراج تحسین
وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 35 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندیکی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے مضبوط عزم کی عکاس ہیں، امن کے لیے وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری
دسمبر
یمنی جنگ بندی ابہامات کا شکار
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:چونکہ عمان میں صنعا کے دو وفود اور ریاض کی حمایت
مئی
امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا نقصان
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں جاری 40 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن سے ملکی معیشت
نومبر
کیا بائیڈن ہی کو اگلا امریکی صدر ہونا چاہیے؟روس کیا کہتا ہے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشین
فروری
کولمبیا کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب
مئی
اسرائیل میں تعطل کا تسلسل؛ صیہونی نیتن یاہو کے پاگل پن کا شکار
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز جب امریکی صدارتی انتخابات جاری تھے، اسرائیلی
نومبر
غزہ فلسطینی سرزمین ہے، اسرائیلی فوج کو وہاں سے نکلنا ہوگا:سابق صیہونی وزیر اعظم
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق وزیر اعظم ہہود اولمرٹ نے کہا ہے
مئی
صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے خطرناک منصوبوں کی منظوری کا کیا مطلب ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے گذشتہ رات
مئی