🗓️
ضلع ٹانک: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں پاک فوج کے قلعہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو قلعہ کے قریب اڑا دیا، حملہ بنوں طرز پر تھا۔
دریں اثنا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں چیک پوسٹ پرخارجی دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں حالیہ برسوں میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
دو روز قبل (11 مارچ) بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔
مسلح افراد نے انجن پر راکٹ فائر کیے اور فائرنگ کی جس کی وجہ سے ٹرین رک گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ انجن کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا تھا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 2 روز جاری رہا اور گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
روس کو تین گنا بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: الیانوف
🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں: ایک ٹویٹر پیغام میں آسٹریا کے شہر ویانا میں بین
اگست
گیس کی پیداوار میں کمی، سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر حکومت مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور
🗓️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد موسم
اکتوبر
چینی ویکسین کے حوالے سے محققین کی اہم تحقیق
🗓️ 19 جولائی 2021استنبول (سچ خبریں) چینی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کوویڈ 19
جولائی
ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو
اکتوبر
عرب حکمرانوں میں ٹرمپ کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی دوڑ جاری ہے:انصار اللہ تحریک کے رہنما
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی نے کہا کہ
نومبر
عمران خان کے جیل ٹرائل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 3 وکلا پر مشتمل کمیشن قائم
🗓️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
ستمبر
تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے
نومبر
عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ
🗓️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ
فروری