?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے اب لائسنس رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ کے لیے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بغیر لائسنس خیبرپختونخوا میں اب کوئی ٹیچنگ نہیں کرسکے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اساتذہ کے لیے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اساتذہ کے لیے لائسنس جاری کرے گا، صوبے میں بغیرلائسنس اب کوئی ٹیچنگ نہیں کرسکے گا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اساتذہ کو پڑھانے کا اختیار حاصل ہوگا، اساتذہ کی رجسٹریشن کے لیے محکمہ تعلیم ریگولیٹری باڈی قائم کرے گا۔
دستاوزیر کے مطابق ریگولیٹری باڈی اساتذہ کے لائسنس کے لیے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) بنائے گی، معیار پر پورا اترنے والے اساتذہ کو لائسنس جاری کیا جائے گا، بغیر لائسنس کسی کو پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریگولیٹری باڈی کے پاس اختیار ہوگا کہ کس کو لائسنس جاری کیا جائے اور کس کو نہیں، اساتذہ کی کارکردگی اور بہترین کارکردگی پر لائسنس ری نیو ہوسکے گا۔
سرکاری دستاویز میں آگاہ کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم ریگولیٹری باڈی کے قیام پر 20 کروڑ روپے خرچ کرے گا۔
یاد رہے کہ سندھ کابینہ نے مئی 2023 میں اسکولوں میں ٹیچنگ لائسنس پالیسی متعارف کرانے کی منظوری دی تھی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ٹیچنگ لائسنس پالیسی پیش کی گئی تھی، جسے کابینہ نے منظور کرلیا تھا۔
وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تھا کہ انٹرنیشنل میتھ میٹکس اور سائنس اسٹڈیز کے ٹرینڈز میں 64 ممالک میں پاکستان 63 رینک پر ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ٹیچنگ لائسنس پالیسی کا مقصد اساتذہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانا ہے، جن ممالک نے ٹیچنگ لائسنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے وہ تعلیم میں آگے بڑھ گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی
فروری
ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری مزید 31 افراد ہلاک
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز
?️ 28 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ
اپریل
میں نے اپنے خون سے لکھا، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: زمین پر حالیہ فلسطینی شہید کے خون کی شائع شدہ
ستمبر
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی
نومبر
یمنی مزاحمت کیوں نہیں رک سکی؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ پر آخری حملے میں اسرائیلی اور امریکی حکومت کا ہدف
دسمبر
صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کو طوفان الاقصی آپریشن کے
اکتوبر
موبائل فون صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کا ڈیٹا ہیک کر
جنوری