?️
نیتن یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے خبر نہیں تھی، اب وقت آ گیا ہے کہ جنگ کو ختم کیا جائے:اسرائیلی اخبار
اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی تازہ رپورٹ میں غزہ کی جنگ اور اس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والے بھاری نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخبار نے واضح لکھا کہ نیتن یاہو یہ عذر پیش نہیں کر سکتے کہ مجھے خبر نہیں تھی اور اب وقت آ گیا ہے کہ جنگ کو ختم کیا جائے۔
معاریو کے نامہ نگار آوی اشکنازی نے اپنے کالم میں بتایا کہ اب تک 899 سے زائد اسرائیلی فوجی غزہ میں مارے جا چکے ہیں اور یہ جنگ صرف مزید جانی نقصان کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ناصر اسپتال پر تازہ حملہ کابینہ کے لیے ایک انتباہ ہے اور یہ سوال اٹھاتا ہے کہ آیا اسرائیل واقعی ہر قیمت پر غزہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے یا مذاکراتی عمل کو بھی موقع دیا جائے گا؟
اشکنازی نے لکھا کہ نتنیاہو اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ فوجیوں کو پرانے اور ناکارہ ٹینکوں کے ساتھ جنگ میں بھیجا جا رہا ہے اور اسی طرح وہ حماس کے قبضے میں موجود قیدیوں کے حوالے سے بھی جوابدہ ہیں، لیکن وہ اپنی ذمہ داریاں نظرانداز کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مزید پیش قدمی صرف زیادہ ہلاکتوں اور سنگین واقعات کا باعث بنے گی۔ کابینہ پر لازم ہے کہ جنگ کو فی الفور روکے، دو سال سے جاری اس لڑائی کے بعد فوجی فرسودگی اور اسلحے کی کمی کا تفصیلی جائزہ لے اور جنگ جاری رکھنے کے بجائے متبادل راستوں پر غور کرے۔
خبر کے مطابق، معاریو نے واضح کیا کہ کابینہ کو سیاسی مصلحتوں اور اقتدار کے تحفظ سے بالاتر ہو کر اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ جنگ کی موجودہ پالیسی اسرائیل کو کسی کامیابی کے بجائے مسلسل بحران میں دھکیل رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روس کی لیتوانیا کو جوہری حملے کی دھمکی
?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خبردار کیا ہے کہ اگر
ستمبر
جعلی سعودی شہزادے نے لبنانی سیاستدانوں کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان میں ایک شخص کی جانب سے سعودی شہزادہ ہونے
دسمبر
پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022
اپریل
سعودی بینکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مئی
جولائی
مصر کی قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کے منصوبے کے بارے میں انتباہ
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے ایک نمائندے نے ملک کی قومی سلامتی کے
جولائی
پاکستان سری لنکا کو 20 کروڑ ڈالر قرض دے گا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق ٹی وی کی رپورٹ کے
فروری
کیا افغانستان، ایران کو وسطی ایشیا سے جوڑنے والی اہم کڑی بن سکتا ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں:خواف–ہرات ریلوے اور ہرات–مزارشریف ریلوے منصوبہ علاقائی ٹرانزٹ میں ایران کی
اکتوبر
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کے تسلسل
اپریل