?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تجارت اور سیاحت کا فروغ امن سے مشروط ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سےمالا مال ہے، ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، صوبے میں امن ہوگا تو تجارت اور سیاحت میں اضافہ ہوگا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پنجاب کا دورہ آفیشل نہیں تھا، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سہیل آفریدی کو ایسی میڈیا ٹاکس سے گریز کرنا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس روزانہ آپریشنز کر رہی ہیں، صوبے کے بعض علاقوں میں دہشتگردی موجود ہے،ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، جرائم میں زیادہ تر افغان شہری ملوث پائے جاتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہری اپنے وطن واپس جائیں، صوبے میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے؟ سب کو پتہ ہے بھارت اور اسرائیل کی ایما پر افغانستان کر رہا ہے اور سرحد پار سے دہشتگردی ہو رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ہر فورم پر آگاہ کیا کہ اس کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، کیا ایسے افراد کو پناہ دینی چاہیے جو دہشتگردی میں ملوث ہوں؟ بغیر ویزہ کسی ملک میں قیام کی اجازت نہیں ہوتی۔


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
جولائی
منظم شیطانی مافیا(12) بین الاقوامی سطح پر آل سعود کی ذلت
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:اگرچہ آل سعود کی خباثت پر مبنی خارجہ پالیسی کے بہت
فروری
امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی کے نئے سربراہ تھامس ہومن نے
جنوری
ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا
?️ 13 ستمبر 2025ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا ایک صیہونی روزنامے
ستمبر
اسرائیل میں آبادکاری قانونی ہے: نیتن یاہو
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر
جنوری
کورونا کا قہر جاری، صورت حال کافی تشویناک ہونے لگی
?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،
جنوری
امریکہ دہشت گردی کا عاشق اور معصوم بچوں کے خون کا پیاسا ہے:مقتدی صدر
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے غزہ میں
نومبر
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری