?️
خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 476 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو اس سال اب تک ایک ہی دن کے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انفیکشن میں اضافے کی وجوہات پہلے ہی معلوم ہیں، جن میں کمیونٹی کی سطح پر آگاہی اور لاروا کے خاتمے کے لیے لائن ڈپارٹمنٹس کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان شامل ہے، جس کے نتیجے میں 18 شدید خطرے، 25 درمیانی خطرے اور 175 کم خطرے والی یونین کونسلز میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔
ہفتہ کے روز صوبہ بھر میں ڈینگی کے انفیکشن کی کُل تعداد 8 ہزار961 ہوگئی جو کہ اگست اور جولائی میں بالترتیب ایک ہزار 532 اور 103 ریکارڈ کی گئی تھی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز، خیبر پختونخوا میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 6 ہزار 921 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہزار 31 ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مزید 44 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جس سے ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی کُل تعداد اب تک ایک ہزار 80 ہوگئی ہے اور اس وقت 104 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈینگی ایکشن پلان (ڈی اے پی) 2022 کے تحت 19 لائن محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے محکمہ صحت کو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاروا ختم کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمے کے مطابق 2017 میں 0.28 فیصد کیسز کی شرح اموات کے ساتھ 24 ہزار 938 کیسز اور 70 اموات رپورٹ ہوئی تھیں اور مجموعی مریضوں میں سے 94.3 فیصد کے ساتھ پشاور سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
اس کے دو سال بعد 2019 میں 7 ہزار 83 کیسز سامنے آئے تھے تاہم کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔
سال 2020 میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے 10 ہزار 617 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 10 کی موت ہوگئی۔
صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال 2017 کی طرح ہوسکتی ہے جہاں مریضوں کو ہسپتالوں میں جگہ نہیں ملتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 219 انفیکشنز کے ساتھ پشاور میں اب تک 3 ہزار 3 کیسز (کُل مریضوں کا 33.51 فیصد) رپورٹ ہوچکے ہیں۔
مردان میں 2337، خیبر میں 839، نوشہرہ میں 603، ہری پور میں 507، لوئر دیر میں 327، کوہاٹ میں 245، چارسدہ میں 237، صوابی میں 170، مالاکنڈ میں 146 اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 112 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس سال خیبر میں 4، نوشہرہ میں 2 اور مانسہرہ اور مردان میں ایک، ایک مریض سمیت 8 مریض ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یہ وائرس مچھر کے کاٹنے کے بعد منتقل ہوتا ہے اور بجلی اور پانی کی سپلائی میں خلل کے باعث لوگ اس کے خطرے سے زیادہ دوچار رہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی کی معیشت چیلنجوں کے گھیرے میں
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران، جیسے جیسے ترکی میں کشیدگی
اپریل
امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ
جولائی
واٹس ایپ میں بہت بڑی تبدیلی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
لبنان کے آبی وسائل پر اسرائیل کا قبضہ خطرناک ہے: لبنانی وزیر اعظم
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے پانیوں
جون
فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی:جہاد اسلامی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے تاکید
دسمبر
صیہونی فوج کا 7 اکتوبر کی شکست کا باضابطہ اعتراف
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی
فروری
امریکی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہزاروں درخواستوں مسترد
?️ 12 جولائی 2025نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے بحران کے انتظام
جولائی
ٹرمپ کی کنیڈا کو حیرت انگیز تجویز
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کے وزیراعظم، جاسٹن
دسمبر