?️
پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد چارسدہ میں درج 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتارکر لیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سینئر اسپیشل جج بابر علی خان نے 80 ہزار روپے کے دو مچلکوں کے عوض اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی، صوابی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے رہنما پی ٹی آئی پر صوابی کے گجو خان میڈیکل کالج میں آلات کی خریداری پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا۔
تاہم صوابی جیل سے رہائی کے بعد چارسدہ اور صوابی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مرغوز صوابی سے انہیں گرفتار کر لیا، اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے ملک گیر پُرتشدد مظاہروں کے دوران پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر چارسدہ ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ میں ان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا حوالہ دیا۔
ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈ کوارٹرز) جواد خان نے ڈان کو بتایا کہ اسد قیصر کو چارسدہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی وحید خان نے انکشاف کیا کہ اسد قیصر کو جمعہ (آج) کو مردان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔
واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کو 3 نومبر کو ان کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔
اسد قیصر نے پشاور ہائی کورٹ میں پیٹیشن بھی دائر کی تھی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ ان کے خلاف جتنے بھی زیر التوا کیس ہیں، ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ریلیف کے لیے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔
ان کے گرفتاری کے بعد رہنما پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام میں پارٹی حامیوں پر زور دیا کہ وہ قانونی جدوجہد جاری رکھیں۔


مشہور خبریں۔
نائجر میں فرانس کو ذلت کا سامنا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: افریقی براعظم کے سیاسی تجزیہ کار فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
ستمبر
حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے
دسمبر
پیوٹن مخالف موقف امریکی سیاسی کلچر کا حصہ ہے: کریملن
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز
اکتوبر
غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی میں شدت
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
اکتوبر
ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے، اوگرا
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگی درآمدی گیس لینے سے پاور ڈویژن کے
ستمبر
مغرب میں کوئی نہیں جس سے ہم مذاکرات کر سکیں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین میدویدیف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
کیا اردنی فوج صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی ؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: حسام غریبہ نے کہا کہ مغربی کنارے، قدس اور غزہ
جولائی
یہ پنسل اور نوٹ بک کیا کہتے ہیں؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:میں اس مقام پر ان شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت
دسمبر