خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک

?️

بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن (آئی بی او) میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیر کو یہ آپریشن اس اطلاع کی بنیاد پر انجام دیا کہ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خوارج علاقے میں موجود ہیں۔

فتنۃ الخوارج ایک اصطلاح ہے جو ریاست دہشت گردوں کے لیے استعمال کرتی ہے، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف ’اہم کامیابیاں‘ حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے نومبر 2022 میں جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مصر کئی دنوں سے لگاتار حادثوں کا شکار

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:نہر سوئز کے بند ہونے اور دو ٹرینوں کے تصادم کے

کیا کوئی قابض حکومت کو لگام نہیں دے سکتا؟یورپی یونین کی زبانی

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے

امریکی ریاست فلورِیڈا میں یونیورسٹی فائرنگ کا سانحہ؛ حملہ آور ڈپٹی شیرف کا بیٹا !

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی ہولناک

موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز

?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر

وزیر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کے منسوخی کے حقائق سب کے سامنے لائیں گے

?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں

بین الاقوامی ناوِگانِ صمود میں شامل معروف شخصیات

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ناوِگانِ صمود میں متعدد معروف عرب اور غیر

پاکستان کا بھارتی جاسوس کے بارے میں اہم فیصلہ، اہلخانہ نے پاکستان کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا

?️ 13 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے

فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے