🗓️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا ہ میں سکیورٹی فورسز کے 4 الگ الگ آپریشنز میں 11 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے،آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی چار الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی 5 خوارج مارے گئے جبکہ دوسری کارروائی بھی میر علی میں ہی کی گئی جس میں 3 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی جہاں 2 خوارج مارے گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چوتھی کارروائی کے دوران ایک خوارج مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج ملک میں مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خارجی کو ختم کیا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم پر قائم ہے۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیراعظم نے آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کیلئے مشاورت کی دعوت
🗓️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن
اگست
ٹرمپ کے افتتاح کے لیے 2 امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کی مالی مدد
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: فورڈ اور جنرل موٹرز کمپنیوں کے ترجمان نے اعلان کیا
دسمبر
West Java to review Meykardah project amid alleged bribery case
🗓️ 8 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
امریکہ میں 10 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
فروری
کویتی حکومت مستعفی
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق کویت کے وزیراعظم نے سرکاری طور پر
اپریل
وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر
نومبر
فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام
🗓️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی
دسمبر
ٹک ٹاک میں پہلی بار بڑی تبدیلی
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال
جولائی