خیبرپختونخواہ حکومت نے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار قرار دے دیا۔

وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کے سامنے کمال کی اداکاری کی، گورنر فیصل کریم کنڈی پرائے کی شادی میں عبداللہ دیوانے بنے ہوئے ہیں، ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبر پختون خوا کی گمشدگی بارے لا علمی ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی ہے، کے پی ہاوس میں توڑ پھوڑ واضح ثبوت ہے کہ وزیراعلی کو زبردستی حراست میں لیا گیا، کے پی ہاؤس میں بھاری اکثریت سے منتخب وزیراعلی پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، کے پی ہاؤس میں کی گئی تھوڑ پھوڑ کی مرمت نہیں کی جائے گی بلکہ تاریخ کے طالب علموں کے لیے محفوظ کیا جائے گا، ٹوٹی پھوٹی کھڑکیاں اور دروازے جمہوریت اور فیڈریشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کہتے ہیں کہ جعلی حکومت کی یہ مذموم حرکت جمہوریت اور فیڈریشن پر سیاہ دھبے کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی کی جبری گمشدگی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے غیر ملکی مہمانوں کو کیا پیغام ملے گا؟ غیر ملکی مہمان کیا سوچیں گے کہ پاکستان میں کیسی جمہوریت ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کو پی ٹی ائی احتجاج سے جوڑنے والے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر غیر ملکی مہمانوں کو کیا جواب دیں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ جعلی وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں بارے آج خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے، صوبائی حکومت ایڈوکیٹ جنرل کے توسط سے عدالتی کاروائی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور کے پی ہاوس تھوڑ پھوڑ بارے بحث کی جائے گی، منتخب وزیراعلی کی جبری گمشدگی پختون خوا کے لوگوں کی مینڈیٹ کی توہین ہے، اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور جعلی حکومت کے غیر جمہوری اور فسطائیت کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے ہسپتال پر  وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیے

کچھ سیاسی عناصر بنوں واقعے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سیف کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ

فرانس میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی لہر، ملک بھر میں تیسری بار لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

🗓️ 1 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں)  فرانس میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی شدید

صدارت کے پہلے نو ماہ میں ہی بائیڈن کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی

🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:جو بائیڈن کی مقبولیت پچھلے نو مہینوں کے دوران دوسرے امریکی

This Year’s Go-To Tropical Vacation Spot Is Baha Mar in the Bahamas

🗓️ 8 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

🗓️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل میں قید

وزیر کی ملاقاتوں سے ’مفاہمتی مذاکرات‘ کی جانب بڑھنے کا اشارہ

🗓️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ نگران حکومت تمام

چار سال میں غیر ذمہ دار انہ پالیسیوں سے معیشت تباہ ہوئی:مفتاح اسماعیل

🗓️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے