?️
سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان معافی مانگ کر دوبارہ سیاسی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا احتجاجی کال کا بیان معافی مانگنے کی طرف پہلا قدم ہے،بانی پی ٹی آئی ایک شاطر شخص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگیں، بجائے میں کسی واقعہ پر معافی مانگوں، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ابھی ان کی منتوں اور ترلوں کا آغاز ہوا ہے، اور وہ اقتدار کے لیے کسی کے پاؤں بھی پڑ سکتے ہیں۔
لیکن اب ان پر کوئی اعتبار کرنے والا نہیں ہے۔ سب جانتے ہیں کہ جناح ہاؤس پر حملہ کس کے کہنے پر ہوا تھا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے اور ان سے کسی بھی چیز کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، یہاں تک کہ جس کے بارے میں نازیبا گفتگو کی، اسی کے پاؤں پڑے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگ لیں تو ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہوگا، اگر وہ معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اصل میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ پانی کتنا گرم ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی، فرد جرم سے بچ گئے
دوسری جانب، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ 9 مئی کو ہونے والا احتجاج پُرامن تھا؟ ویڈیوز میں سب کچھ واضح نظر آ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی ناک سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، ان کی سوچ ہے کہ اگر میں ہوں تو ریاست ہے، پاکستان ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق کو وہ تجربہ درکار ہے جو مصر کو عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملا مقتدیٰ الصدر
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: عراق میں صدر تحریک کے سربراہ مقتدا الصدر نے ایک
دسمبر
صہیونی فوج کا جنوبی غزہ پر راکٹ حملہ
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی دستوں سے تعلق رکھنے والے
جولائی
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں
مئی
پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی
?️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن
مارچ
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر
مصر اور قطر کی غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی پیشکش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی
اپریل
یاسر حسین کا اگلی بار اقرا کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ
?️ 1 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) ہدایتکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والے معروف اداکار
اگست
190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی
فروری